پاک کلام سے سنہری باتیں
آپ نے نئے خدمتی سال کے حوالے سے کون سے منصوبے بنائے ہیں؟
خدا کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بنانے میں یہ شامل ہے کہ ہم اِنہیں پورا کرنے کے لیے محنت کریں تاکہ ہم اَور اچھی طرح سے یہوواہ کی خدمت کر سکیں اور خوش رہ سکیں۔ ہم اِن منصوبوں کو پورا کرنے میں جو وقت اور توانائی لگاتے ہیں، وہ بےفائدہ نہیں ہوتی۔ اِن کے ذریعے ہم پُختہ مسیحی بن پاتے ہیں۔ (1-تیم 4:15) ہمیں وقتاًفوقتاً اپنے منصوبوں کا جائزہ کیوں لیتے رہنا چاہیے؟ اِس لیے کیونکہ ہمارے حالات بدلتے رہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے ماضی میں ایک منصوبہ بنایا ہو لیکن کسی وجہ سے آپ اُسے پورا نہ کر پائے ہوں۔ یا شاید آپ نے اپنے اُس منصوبے کو پورا کر لیا ہو جو آپ نے پہلے بنایا تھا اور اب آپ کو کوئی نیا منصوبہ بنانا چاہیے۔
نیا خدمتی سال شروع ہونے سے پہلے اپنے منصوبوں کا جائزہ لینا اچھا ہوگا۔ کیوں نہ آپ اپنی خاندانی عبادت کے دوران اِس بارے میں باتچیت کریں اور ذاتی اور خاندانی طور پر کچھ منصوبے بنائیں۔
اِس مضمون میں جن کاموں کا ذکر کِیا گیا ہے، آپ نے اُن کے حوالے سے کون سے منصوبے بنائے ہیں اور آپ اُنہیں پورا کرنے کے لیے کون سے قدم اُٹھائیں گے؟
بائبل پڑھنا، ذاتی مطالعہ کرنا، اِجلاسوں پر جانا، اِجلاسوں میں جواب دینا۔—م02 15/6 ص. 15 پ. 14-15
مُنادی کرنا۔—م23.05 ص. 27 پ. 4-5
خوبیاں نکھارنا۔—م22.04 ص. 23 پ. 5-6
کوئی اَور: