13 نجومیوں کے جانے کے بعد یہوواہ کا فرشتہ یوسف کے خواب میں آیا اور اُن سے کہنے لگا: ”اُٹھیں! بچے اور اُس کی ماں کو لے کر مصر بھاگ جائیں اور اُس وقت تک وہاں رہیں جب تک کہ مَیں آپ کو واپس آنے کو نہ کہوں کیونکہ ہیرودیس اِس بچے کو ڈھونڈے گا تاکہ اِسے مروا ڈالے۔“