12 جو جیتے گا، اُس کو مَیں اپنے خدا کی ہیکل کا ایک ستون بناؤں گا اور وہ آئندہ کبھی وہاں سے باہر نہیں جائے گا اور مَیں اُس پر اپنے خدا کا نام لکھوں گا اور اپنے خدا کے شہر یعنی نئے یروشلیم کا نام بھی جو میرے خدا کی طرف سے آسمان سے اُتر رہا ہے۔ اور مَیں اُس پر اپنا نیا نام بھی لکھوں گا۔