فٹنوٹ
d عبرانی زبان میں ”مچھلی“ کے لیے جو لفظ اِستعمال ہوا ہے، ”سپتواجنتا“ میں اُس کا یونانی ترجمہ ”بڑی مچھلی“ یا ”بہت بڑی سمندری مخلوق“ کِیا گیا ہے۔ ہم یقین سے تو نہیں کہہ سکتے کہ کس قسم کی مخلوق نے یُوناہ کو نگلا تھا لیکن بحیرۂروم میں ایسی شارک مچھلیاں دیکھی گئی ہیں جو اِتنی بڑی ہیں کہ پورے کے پورے آدمی کو نگل سکتی ہیں۔ دوسرے سمندروں میں اِس سے بھی بڑی شارک مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ اِن میں سے ایک وھیل شارک ہے جس کی لمبائی 15 میٹر (45 فٹ) سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔