-
اِس خراب زمانے میں خدا کیساتھ ساتھ چلتے رہیںمینارِنگہبانی—2005ء | 1 ستمبر
-
-
۱۰، ۱۱. (ا) آدم اور حوا کی بغاوت کے بعد بُرائی کیسے پھیلی؟ (ب) حنوک نے کس نبوّتی پیغام کی منادی کی اور اس پیغام کیلئے کیسا ردعمل دکھایا گیا؟
۱۰ مثال کے طور پر، اس بات پر غور کریں کہ آدم کے گناہ کے بعد انسانوں میں بُرائی کتنی تیزی سے پھیلی۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ آدم کا پہلوٹھا بیٹا قائن اپنے بھائی ہابل کو قتل کرکے پہلا قاتل بن گیا۔ (پیدایش ۴:۸-۱۰) ہابل کی موت کے بعد آدم اور حوا کا ایک اَور بیٹا پیدا ہوا اور اُسکا نام سیت رکھا گیا۔ اسکے بارے میں ہم پڑھتے ہیں: ”سیتؔ کے ہاں بھی ایک بیٹا پیدا ہوا جسکا نام اُس نے اُنوؔس رکھا۔ اُس وقت سے لوگ یہوؔواہ کا نام لیکر دُعا کرنے لگے۔“ (پیدایش ۴:۲۵، ۲۶) افسوس کی بات ہے کہ وہ برگشتگی سے ”یہوواہ کا نام لیکر دُعا“ کر رہے تھے۔b اُنوس کی پیدائش کے کئی سال بعد، قائن کی پُشت کے ایک شخص لمک نے اپنی دو بیویوں کے لئے ایک گیت لکھا جس میں اُس نے کہا کہ اس نے ایک نوجوان آدمی کو قتل کر دیا ہے جس نے اسے زخمی کِیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا: ”اگر قائنؔ کا بدلہ سات گنا لیا جائے گا تو لمکؔ کا ستر اور سات گنا۔“—پیدایش ۴:۱۰، ۱۹، ۲۳، ۲۴۔
-
-
اِس خراب زمانے میں خدا کیساتھ ساتھ چلتے رہیںمینارِنگہبانی—2005ء | 1 ستمبر
-
-
b اُنوس کے زمانے سے پہلے یہوواہ خدا آدم کیساتھ باتچیت کِیا کرتا تھا۔ ہابل کی قربانی یہوواہ کے منظورِنظر ہوئی۔ خدا قائن کیساتھ بھی اُسکے غضبناک ہونے اور ہابل کو قتل کرنے سے پہلے مخاطب ہوا تھا۔ لہٰذا، ”یہوواہ کا نام لیکر دُعا“ کرنا سچی پرستش کی بجائے ایک فرق طریقے سے شروع ہوا ہوگا۔
-