سبق نمبر 58
یہوواہ خدا کے وفادار رہیں
سچے مسیحی کبھی نہیں چاہتے کہ کوئی بھی شخص یا چیز اُنہیں یہوواہ خدا کی عبادت کرنے سے روکے۔ بےشک آپ بھی ایسا نہیں چاہتے ہوں گے۔ یہوواہ خدا آپ کی وفاداری کی بڑی قدر کرتا ہے۔ (1-تواریخ 28:9 کو پڑھیں۔) کن صورتوں میں آپ کے لیے یہوواہ خدا کا وفادار رہنا مشکل ہو سکتا ہے اور ایسی صورتوں میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟
1. دوسرے لوگ ہمارے لیے یہوواہ خدا کا وفادار رہنا کیسے مشکل بنا سکتے ہیں؟
کچھ لوگ ہمیں یہوواہ خدا کی خدمت کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ لوگ کون ہوتے ہیں؟ اِن میں سے کچھ لوگ وہ ہو سکتے ہیں جنہوں نے خدا کی عبادت کرنی چھوڑ دی ہے۔ وہ خدا کی تنظیم کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلاتے ہیں تاکہ ہمارے ایمان کو تباہ کر سکیں۔ اِن لوگوں کو برگشتہ لوگ کہا جاتا ہے۔ اِس کے علاوہ کچھ مذہبی رہنما ہمارے بارے میں غلط معلومات پھیلاتے ہیں تاکہ ایسے لوگوں کو گمراہ کر سکیں جو اُن کی چالوں کو پہچان نہیں پاتے۔ اگر ہم خدا کی تنظیم کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ بحث کرتے ہیں، اُن کی کتابیں یا بلاگز پڑھتے ہیں یا اُن کی ویبسائٹس یا ویڈیوز دیکھتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ جو لوگ دوسروں کو وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں، اُن کے بارے میں یسوع مسیح نے کہا: ”اُنہیں چھوڑیں۔ وہ اندھے رہنما ہیں۔ اگر ایک اندھا، دوسرے اندھے کی رہنمائی کرے گا تو وہ دونوں گڑھے میں گِر جائیں گے۔“—متی 15:14۔
اگر آپ کا کوئی جاننے والا یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ یہوواہ کا گواہ نہیں رہنا چاہتا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ جب ہمارا کوئی قریبی یہ قدم اُٹھاتا ہے تو ہمارا دل غم سے چھلنی ہو جاتا ہے۔ شاید وہ شخص ہمیں مجبور کرے کہ ہم اُس میں سے اور یہوواہ میں سے کسی ایک کو چُنیں۔ ہمیں پکا عزم کرنا چاہیے کہ ہم ہر حال میں خدا کے وفادار رہیں گے۔ (متی 10:37) اِس لیے ہم یہوواہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ایسے لوگوں کے ساتھ کوئی میل جول نہیں رکھتے جو یہوواہ کے وفادار نہیں رہتے۔—1-کُرنتھیوں 5:11 کو پڑھیں۔
2. ہمارے فیصلوں سے کیسے ظاہر ہو سکتا ہے کہ ہم یہوواہ خدا کے وفادار ہیں یا نہیں؟
ہم یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں اِس لیے ہم ہر ایسی چیز سے دُور رہتے ہیں جس کا تعلق جھوٹے مذاہب سے ہے۔ ہم ایسی نوکری نہیں کرتے، ایسی تنظیموں کا حصہ نہیں بنتے اور ایسے کاموں میں شامل نہیں ہوتے جن کا جھوٹے مذاہب سے کوئی واسطہ ہوتا ہے۔ یہوواہ خدا ہم سے کہتا ہے: ”اَے میرے بندو، [بابلِعظیم] میں سے نکل آؤ!“—مکاشفہ 18:2، 4۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
جانیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص یہوواہ کے لیے آپ کی وفاداری کو نہ توڑ سکے۔ یہ بھی دیکھیں کہ آپ بابلِعظیم سے نکلنے سے یہوواہ کے لیے اپنی وفاداری کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔
3. جھوٹی تعلیم دینے والوں سے خبردار رہیں
اگر ہم یہوواہ کی تنظیم کے بارے میں غلط باتیں سنتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ امثال 14:15 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
ہمیں ہر اُس بات پر یقین کیوں نہیں کرنا چاہیے جو ہم سنتے ہیں؟
دوسرا یوحنا 10 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
ہمیں خدا سے برگشتہ لوگوں کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے؟
اگر ہم برگشتہ لوگوں سے بات نہیں بھی کرتے تو بھی اُن کی باتوں کا ہم پر کیسے اثر ہو سکتا ہے؟
اگر ہم یہوواہ اور اُس کی تنظیم کے بارے میں غلط باتوں پر دھیان دیں گے تو آپ کے خیال میں یہوواہ خدا کو کیسا لگے گا؟
4. جب کوئی بہن بھائی گُناہ کرتا ہے تو یہوواہ خدا کے لیے وفاداری ظاہر کریں
اگر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کلیسیا میں کسی نے سنگین گُناہ کِیا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ اِس حوالے سے شریعت میں دیے گئے ایک قانون پر غور کریں جس سے ہم ایک اہم اصول سیکھ سکتے ہیں۔ احبار 5:1 کو پڑھیں۔
جیسے اِس آیت میں نصیحت کی گئی ہے، اگر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کسی بہن بھائی نے کوئی سنگین گُناہ کِیا ہے تو ہمیں بزرگوں کو اِس بارے میں بتانا چاہیے۔ لیکن ایسا کرنے سے پہلے اچھا ہوگا کہ ہم گُناہ کرنے والے شخص کو سمجھائیں کہ وہ خود بزرگوں سے بات کرے اور اُن کے سامنے اپنے گُناہ کا اِقرار کرے۔ اگر وہ شخص ایسا نہیں کرتا تو ہمیں یہوواہ کے لیے وفاداری ظاہر کرتے ہوئے فوراً بزرگوں کو اِس بارے میں بتانا چاہیے۔ ایسا کرنے سے ہم اِن کے لیے محبت کیسے ظاہر کر رہے ہوں گے . . .
یہوواہ خدا کے لیے؟
گُناہ کرنے والے شخص کے لیے؟
کلیسیا میں دوسرے بہن بھائیوں کے لیے؟
5. بابلِعظیم سے دُور رہیں
ویڈیو چلائیں۔
لُوقا 4:8 اور مکاشفہ 18:4، 5 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
کیا میرا نام اب بھی کسی جھوٹے مذہب کے رُکن کے طور پر لکھا ہوا ہے؟
کیا مَیں کسی ایسی تنظیم کا حصہ ہوں جس کا تعلق کسی اَور مذہب سے ہے؟
کیا میری ملازمت سے کسی بھی طرح جھوٹے مذاہب کی حمایت ہوتی ہے؟
کیا میری زندگی کا کوئی اَور ایسا پہلو ہے جس میں مجھے جھوٹے مذاہب سے الگ ہونے کی ضرورت ہے؟
اگر مَیں نے اِن میں سے کسی بھی سوال کا جواب ہاں میں دیا ہے تو مجھے کون سے قدم اُٹھانے چاہئیں؟
ہر معاملے میں ایسا فیصلہ کریں جس سے آپ کا ضمیر صاف رہے اور یہوواہ خدا کے لیے آپ کی وفاداری ظاہر ہو۔
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”مجھے پتہ ہونا چاہیے کہ خدا سے برگشتہ لوگ یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں تاکہ مَیں اُنہیں بتا سکوں کہ سچائی کیا ہے۔“
کیا ایسا کرنا سمجھداری کی بات ہوگی؟ اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
خلاصہ
یہوواہ خدا کے وفادار رہنے کے لیے ہمیں ایسے لوگوں سے میل جول نہیں رکھنا چاہیے جو اُس کے وفادار نہیں رہتے۔ اِس کے علاوہ ہمیں جھوٹے مذاہب سے ہر طرح کا تعلق توڑ دینا چاہیے۔
دُہرائی
ہمیں ایسی ویڈیوز کیوں نہیں دیکھنی چاہئیں اور ایسے مضامین کیوں نہیں پڑھنے چاہئیں جو برگشتہ لوگوں کی طرف سے ہوتے ہیں؟
ہمیں اُن لوگوں کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے جو یہوواہ کے گواہ نہیں رہنا چاہتے؟
ہم جھوٹے مذاہب سے دُور رہنے کی نصیحت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
مزید جانیں
اِس مضمون میں پڑھیں کہ جب لوگ یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلاتے ہیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔
”کیا آپ حقائق تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں؟“ (مینارِنگہبانی، اگست 2018ء)
آپ ایسی تنظیموں یا سرگرمیوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں جن کا تعلق بابلِعظیم سے ہے؟
””آخری دنوں میں“ خدا کی خدمت میں مصروف رہیں“ (مینارِنگہبانی، اکتوبر 2019ء، پیراگراف 16-18)
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ مخالفوں نے ہمارے ایمان کو کمزور کرنے کے لیے کون سی کوششیں کی ہیں۔
آپبیتی ”مَیں بچپن سے خدا کو ڈھونڈ رہا تھا“ میں شنٹو مذہب کے ایک پجاری کے بارے میں پڑھیں جس نے جھوٹے مذہب سے ہر طرح کا تعلق توڑ دیا۔
”پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے“ (”مینارِنگہبانی“ کا مضمون)