-
یہوواہ پر توکل رکھیںمینارِنگہبانی—2003ء | 1 ستمبر
-
-
۱۸، ۱۹. کن الفاظ کیساتھ بائبل ہمیں یہوواہ پر توکل کرنے کی تلقین کرتی ہے مگر اس سلسلے میں بعض لوگ کونسے غلط نظریات رکھتے ہیں؟
۱۸ خدا کا کلام ہمیں تاکید کرتا ہے: ”سارے دل سے [یہوواہ] پر توکل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُسکو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کریگا۔“ (امثال ۳:۵، ۶) یہ کتنے تازگیبخش اور ہمتافزا الفاظ ہیں۔ یقیناً پوری کائنات میں کوئی بھی ہمارے پیارے آسمانی باپ سے زیادہ قابلِبھروسا نہیں ہے۔ تاہم، امثال کی کتاب میں اِن الفاظ کو پڑھنا ان پر عمل کرنے سے زیادہ آسان ہے۔
-
-
یہوواہ پر توکل رکھیںمینارِنگہبانی—2003ء | 1 ستمبر
-
-
۲۲، ۲۳. (ا) جب ہمیں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو ہمیں کیوں یہوواہ پر توکل کرنا چاہئے اور ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (ب) اگلے مضمون میں کونسا موضوع زیرِبحث آئیگا؟
۲۲ تاہم، امثال ۳:۶ بیان کرتی ہے کہ ہمیں نہ صرف مشکل حالات کے دوران بلکہ ’اپنی سب راہوں میں یہوواہ کو پہچاننے‘ کی ضرورت ہے۔ پس ہمارے روزمرّہ فیصلوں سے بھی یہوواہ پر توکل ظاہر ہونا چاہئے۔ جب مشکلات پیدا ہوتی ہیں تو ہمیں بہترین حل کیلئے یہوواہ کی راہنمائی سے مایوس اور پریشان نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اسکی مزاحمت کرنی چاہئے۔ ہمیں آزمائشوں کو یہوواہ کی حاکمیت کو سربلند کرنے، شیطان کو جھوٹا ثابت کرنے اور یہوواہ کو خوش کرنے والی فرمانبرداری جیسی دیگر خوبیاں پیدا کرنے کے مواقع خیال کرنا چاہئے۔—عبرانیوں ۵:۷، ۸۔
-