سبق نمبر 25
خدا ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟
بائبل میں لکھا ہے کہ اِنسان کی زندگی ’تھوڑے دنوں کی ہے اور دُکھ سے بھری ہے۔‘ (ایوب 14:1) کیا خدا ہمارے لیے ایسی زندگی چاہتا ہے؟ اگر نہیں تو وہ ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟ کیا ہمیں کبھی ویسی زندگی ملے گی جیسی خدا چاہتا ہے؟ بائبل سے اِن سوالوں کے جواب جان کر آپ کو بڑی تسلی ملے گی۔
1. یہوواہ خدا ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟
یہوواہ خدا ہمیں بہترین زندگی دینا چاہتا ہے۔ جب اُس نے آدم اور حوا کو بنایا تو اُس نے اُنہیں ایک خوبصورت باغ میں رکھا جسے باغِعدن کہا جاتا ہے۔ پھر ”خدا نے اُن کو برکت دی اور کہا کہ پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمورومحکوم کرو“ یعنی زمین کو بھر دو۔ (پیدایش 1:28) یہوواہ خدا چاہتا تھا کہ آدم اور حوا اولاد پیدا کریں، پوری زمین کو باغِعدن کی طرح خوبصورت بنا دیں اور جانوروں کی دیکھبھال کریں۔ اُس کا مقصد تھا کہ تمام اِنسان بالکل تندرست ہوں اور ہمیشہ زندہ رہیں۔
افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔a لیکن خدا کا مقصد آج بھی نہیں بدلا۔ (یسعیاہ 46:10، 11) وہ اب بھی یہ چاہتا ہے کہ اُس کی بات ماننے والے لوگ خوبصورت زمین پر ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزاریں۔—مکاشفہ 21:3، 4 کو پڑھیں۔
2. ہم ابھی ایک اچھی زندگی کیسے گزار سکتے ہیں؟
یہوواہ خدا نے ہمیں اِس طرح سے بنایا ہے کہ ہمیں اُس کی ”رہنمائی کی ضرورت ہے۔“ (متی 5:3-6 کو پڑھیں۔) اِسی لیے ہمارے اندر اُس کے بارے میں جاننے اور اُس کی عبادت کرنے کی خواہش ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس سے گہری دوستی کریں، ’اُس کی سب راہوں پر چلیں، اُس سے محبت رکھیں‘ اور ”اپنے سارے دل“ سے اُس کی خدمت کریں۔ (اِستثنا 10:12؛ زبور 25:14) اِس طرح ہم مشکلات کے باوجود بھی خوش رہ پائیں گے۔ یہوواہ خدا کی عبادت کرنے سے ہمیں زندگی کا اصل مقصد مل جاتا ہے اور ہم اچھی زندگی گزار پاتے ہیں۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
جانیں کہ یہوواہ خدا نے جس طرح سے ہمارے لیے زمین کو تیار کِیا، اُس سے اُس کی عظیم محبت کیسے ظاہر ہوتی ہے اور اُس کے کلام سے ہمیں زندگی کے مقصد کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے۔
3. یہوواہ خدا اِنسانوں کو ایک خوبصورت زندگی دینا چاہتا ہے
ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
یہوواہ خدا نے زمین کو اِتنا خوبصورت کیوں بنایا؟
واعظ 3:11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
اِس آیت سے آپ یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
4. یہوواہ خدا کا مقصد آج بھی نہیں بدلا
زبور 37:11، 29 اور یسعیاہ 55:11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
ہم کیسے جانتے ہیں کہ اِنسانوں کے سلسلے میں یہوواہ خدا کا مقصد آج بھی نہیں بدلا؟
5. یہوواہ خدا کی عبادت کرنے سے ہمیں زندگی کا اصل مقصد مل جاتا ہے
جب ہم جان جاتے ہیں کہ زندگی کا مقصد کیا ہے تو ہمیں خوشی ملتی ہے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
جب ٹیرومی نے زندگی کے مقصد کے بارے میں سیکھا تو اُنہیں کیا فائدہ ہوا؟
واعظ 12:13 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
یہوواہ خدا نے ہمارے لیے اِتنا کچھ کِیا ہے تو ہمیں بدلے میں اُس کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
شاید کوئی شخص پوچھے: ”ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟“
آپ کیا جواب دیں گے؟
خلاصہ
یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم خوبصورت زمین پر ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزاریں۔ جب ہم اپنے سارے دل سے یہوواہ کی خدمت کرتے ہیں تو ہمیں زندگی کا اصل مقصد مل جاتا ہے اور ہم اب بھی اچھی زندگی گزار پاتے ہیں۔
دُہرائی
یہوواہ خدا آدم اور حوا کے لیے کیسی زندگی چاہتا تھا؟
ہم کیسے جانتے ہیں کہ اِنسانوں کے سلسلے میں خدا کا مقصد نہیں بدلا؟
آپ کو زندگی کا اصل مقصد کیسے مل سکتا ہے؟
مزید جانیں
اِن مضامین میں کچھ ثبوتوں پر غور کریں جن سے پتہ چلتا ہے کہ باغِعدن ایک حقیقی جگہ تھی۔
”کیا باغِعدن حقیقی جگہ تھی؟“ (مینارِنگہبانی، 1 فروری 2011ء)
اِس مضمون میں پڑھیں کہ ہم اِس بات پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ زمین ہمیشہ قائم رہے گی۔
اِس مضمون میں پڑھیں کہ بائبل کے مطابق ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔
ایک آدمی کو لگتا تھا کہ اُس کے پاس سب کچھ ہے۔ لیکن دیکھیں کہ اُسے یہ احساس کیسے ہوا کہ اُس کی زندگی میں کسی چیز کی کمی ہے۔
a اگلے سبق میں آپ سیکھیں گے کہ ایسا کیوں نہیں ہو پایا۔