پاک کلام سے سنہری باتیں | یسعیاہ 1-5
’آئیں، یہوواہ کے پہاڑ پر چڑھیں‘
”آخری دنوں میں“ |
جن دنوں میں ہم رہ رہے ہیں۔ |
”[یہوواہ] کے گھر کا پہاڑ“ |
یہوواہ کی عبادت |
”سب قومیں وہاں پہنچیں گی“ |
یہوواہ کی عبادت کرنے والے لوگ متحد ہوں گے۔ |
”آؤ [یہوواہ] کے پہاڑ پر چڑھیں“ |
یہوواہ کے بندے دوسروں کو بھی یہوواہ کی عبادت کرنے کی دعوت دیں گے۔ |
”وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا اور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گے“ |
اپنے کلام کی ذریعے یہوواہ ہمیں ہدایات دیتا ہے اور ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم اُس کی راہوں پر چل سکیں۔ |
”وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے“ |
یسعیاہ نے بتایا کہ ہتھیار کھیتیباڑی کے اوزاروں میں بدل جائیں گے جو کہ اِس بات کا اِشارہ ہے کہ خدا کے بندے امنپسند ہوں گے۔ یسعیاہ نے اپنے زمانے کے کن ہتھیاروں اور اوزاروں کا ذکر کِیا؟ |
”تلواروں کو توڑ کر پھالیں“ |
1 پھالی یا پھالا زمین کھودنے کے لیے ہل میں لگایا جاتا تھا۔ کچھ پھالیں دھات سے بنائی جاتی تھیں۔—1-سمو 13:20۔ |
”بھالوں کو ہنسوے“ |
2 ہنسوا درانتی کی طرح کا ایک آلہ تھا جس کو پکڑنے کے لیے دستہ لگا ہوتا تھا۔ اِس کے ذریعے انگور کی بیل کی کانٹ چھانٹ کی جاتی تھی۔—یسع 18:5۔ |