پاک کلام سے سنہری باتیں | یسعیاہ 38-42
یہوواہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے
ایک عقاب کئی گھنٹوں تک ہوا میں اُڑ سکتا ہے اور اِس کے لیے وہ ہوا کے اُن چکروں کو اِستعمال کرتا ہے جو گرم ہوا کے اُوپر اُٹھنے سے بنتے ہیں۔ جب عقاب کو ہوا کا کوئی چکر مل جاتا ہے تو وہ اِس چکر کے اندر گول گول گھومتا ہے جس سے اُس کی پرواز بلند ہوتی جاتی ہے۔ ایک خاص بلندی پر جا کر یہ ہوا کے اگلے چکر میں چلا جاتا ہے اور یہ سلسلہ اِسی طرح جاری رہتا ہے۔
عقاب کو اُڑنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔ عقاب کی مثال سے بڑے خوبصورت انداز میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہم اُس طاقت کے سہارے خدا کی خدمت جاری کیسے رکھ سکتے ہیں جو وہ ہمیں دیتا ہے۔