-
مسیح کی موجودگی پر روشنی ڈالنامینارِنگہبانی—1993ء | 1 اگست
-
-
۸، ۹. (ا) یسوع کی شاہانہ موجودگی میں کیا شامل ہے؟ (ب) جھوٹے مسیحاؤں کی بابت یسوع کی پیشینگوئی اسکی موجودگی کے طریقے اور جگہ کے سلسلے میں کیا ظاہر کرتی ہے؟
۸ چونکہ یسوع کی بادشاہی کا اختیار کل زمین کو بھی شامل کرتا ہے، اسلئے سچی پرستش تمام براعظموں میں پھیل رہی ہے۔ اسکی شاہانہ موجودگی (پیروسیا) عالمگیر معائنے کا وقت ہے۔ (۱-پطرس ۲:۱۲) لیکن کیا کوئی بڑا شہر، یا مرکز ہے جہاں پر یسوع سے مشورہ کیا جا سکتا ہے؟ یسوع نے پیشینگوئی کرنے کے ذریعے سے اسکا جواب دیا کہ اسکی موجودگی کی توقع میں، جھوٹے مسیح اٹھ کھڑے ہونگے۔ اس نے خبردار کیا: ”اگر وہ تم سے کہیں کہ دیکھو وہ [مسیح] بیابان میں ہے تو باہر نہ جانا یا دیکھو وہ کھوٹھڑیوں میں ہے تو یقین نہ کرنا۔ کیونکہ جیسے بجلی پورب سے کوند کر پچھّم تک دکھائی دیتی ہے ویسے ہی ابنآدم کی موجودگی [پیروسیا] ہوگی۔“—متی ۲۴:۲۴، ۲۶، ۲۷۔
-
-
مسیح کی موجودگی پر روشنی ڈالنامینارِنگہبانی—1993ء | 1 اگست
-
-
۱۰. بائبل سچائی کی روشنیاں ایک عالمگیر طریقے سے کیسے پھیلی ہیں؟
۱۰ اسکے برعکس، اپنی شاہانہ موجودگی کے شروع میں، بادشاہ کے طور پر یسوع کے آنے کی بابت چھپانے والی کوئی بات نہ ہوگی۔ جیسے یسوع نے پہلے ہی سے بتا دیا کہ ایک عالمگیر طریقے سے بائبل سچائی کی روشنیاں مشرقی حصوں سے لیکر مغربی حصوں تک پھیلتی جائینگی۔ واقعی، جدید روشنی برداروں کے طور پر، یہوواہ کے گواہ ”قوموں کیلئے نور“ ثابت ہوتے ہیں کہ ”[یہوواہ کی] نجات زمین کے کناروں تک پہنچے۔“—یسعیاہ ۴۹:۶۔
-