یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ”‏جائیں، .‏ .‏ .‏ لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2020ء | جنوری
    • 1، 2.‏ ایک فرشتے نے یسوع کی قبر پر آئی ہوئی عورتوں سے کیا کہا اور یسوع نے خود اُن عورتوں سے کیا کہا؟

      سولہ نیسان 33ء کا دن چڑھ رہا تھا۔ خدا کی کچھ بندیاں افسردہ دلوں کے ساتھ ہمارے مالک یسوع مسیح کی قبر پر جا رہی تھیں تاکہ اُن کی لاش پر مصالحے اور خوشبودار تیل لگائیں۔ اُس وقت یسوع کو قبر میں رکھے 36 گھنٹے سے زیادہ وقت ہو چُکا تھا۔ جب وہ عورتیں قبر پر پہنچیں تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ قبر خالی ہے۔ ایک فرشتے نے اُن عورتوں کو بتایا کہ یسوع زندہ ہو گئے ہیں اور ساتھ میں یسوع کے شاگردوں کو یہ پیغام دینے کے لیے کہا:‏ ”‏وہ آپ سے پہلے گلیل جا رہے ہیں۔ وہاں آپ اُنہیں دیکھیں گے۔“‏—‏متی 28:‏1-‏7؛ لُو 23:‏56؛ 24:‏10۔

  • ”‏جائیں، .‏ .‏ .‏ لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2020ء | جنوری
    • 4 یسوع چاہتے ہیں کہ اُن کے تمام پیروکار مُنادی کا کام کریں۔ اُنہوں نے یہ حکم صرف اپنے 11 وفادار رسولوں کو نہیں دیا تھا۔ ہم یہ بات یقین سے کیوں کہہ سکتے ہیں؟ ذرا غور کریں کہ جب یسوع نے شاگرد بنانے کا حکم دیا تو کیا گلیل کے پہاڑ پر صرف رسول ہی موجود تھے؟ یاد کریں کہ فرشتے نے عورتوں کے ذریعے شاگردوں تک یہ پیغام پہنچایا تھا:‏ ”‏[‏گلیل میں]‏ آپ اُنہیں دیکھیں گے۔“‏ لہٰذا وہ وفادار عورتیں جانتی تھیں کہ یسوع کہاں پر ہوں گے اور غالباً وہ بھی اُس موقعے پر موجود تھیں۔ مگر بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی۔ پولُس رسول نے بتایا کہ یسوع ”‏ایک ہی موقعے پر 500 سے زیادہ بھائیوں کو دِکھائی“‏ دیے۔ (‏1-‏کُر 15:‏6)‏ یسوع اُنہیں کہاں دِکھائی دیے تھے؟

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں