-
بپتسمہ کیا ہے؟پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
-
-
پاک روح سے بپتسمہ۔ یوحنا بپتسمہ دینے والے اور یسوع مسیح دونوں نے ہی ایک ایسے بپتسمے کے بارے میں بتایا جو پاک روح سے دیا جائے گا۔ (متی 3:11؛ لُوقا 3:16؛ اعمال 1:1-5) یہ بپتسمہ اُس بپتسمے سے فرق ہے جو پاک روح کے نام سے دیا جاتا ہے۔ (متی 28:19) ہم یہ کیوں کہہ سکتے ہیں؟
یسوع مسیح کے پیروکاروں میں سے تھوڑے سے لوگوں کو پاک روح سے بپتسمہ دیا جاتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں پاک روح سے مسح کِیا جاتا ہے کیونکہ اُنہیں آسمان سے یسوع مسیح کے ساتھ مل کر کاہنوں اور بادشاہوں کے طور پر حکمرانی کرنے کے لیے چُنا گیا ہے۔e (1-پطرس 1:3، 4؛ مُکاشفہ 5:9، 10) وہ اُن کروڑوں لوگوں پر حکمرانی کریں گے جو زمین پر فردوس میں ہمیشہ کی زندگی پانے کی اُمید رکھتے ہیں۔—متی 5:5؛ لُوقا 23:43۔
-
-
بپتسمہ کیا ہے؟پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
-
-
آگ سے بپتسمہ۔ یوحنا بپتسمہ دینے والے نے لوگوں سے کہا:”[یسوع]تمہیں پاک روح اور آگ سے بپتسمہ دے گا۔ اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے اور وہ اپنا کھلیان بالکل صاف کر دے گا۔ وہ اپنی گندم گودام میں جمع کرے گا لیکن بھوسے کو ایسی آگ میں جلائے گا جسے بجھایا نہیں جا سکتا۔“ (متی 3:11، 12) غور کریں کہ آگ سے بپتسمہ دینے اور پاک روح سے بپتسمہ دینے میں فرق ہے۔ یوحنا کی اِس مثال کا کیا مطلب ہے؟
اِس مثال میں گندم وہ لوگ ہیں جو یسوع مسیح کی باتوں کو سنتے ہیں اور اِن پر عمل کرتے ہیں۔ یہ لوگ اِس لائق ہیں کہ اُنہیں پاک روح سے بپتسمہ دیا جائے۔ بھوسے سے مُراد وہ لوگ ہیں جو یسوع کی بات نہیں سنتے۔ اُن کو آگ سے بپتسمہ دیا جائے گا یعنی اُن کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے گا۔—متی 3:7-12؛ لُوقا 3:16، 17۔
-