-
ایک پُرحکمت کتاب جو موجودہ زمانے کیلئے پیغام رکھتی ہےمینارِنگہبانی—1999ء | 1 اپریل
-
-
اپنے شوہر میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھکر مائیہوکو نے بھی اُن باتوں کا اطلاق کرنا شروع کر دیا جو وہ سیکھ رہی تھی۔ ایک اصول جو بالخصوص مددگار ثابت ہوا، یہ تھا: ”عیبجوئی نہ کرو کہ تمہاری بھی عیبجوئی نہ کی جائے۔ کیونکہ جس طرح تم عیبجوئی کرتے ہو اسی طرح تمہاری بھی عیبجوئی کی جائیگی۔“e پس مائیہوکو اور اُسکے شوہر نے فیصلہ کِیا کہ وہ ایک دوسرے کی خامیاں تلاش کرنے کی بجائے مثبت خوبیوں اور بہتری لانے کی بابت باتچیت کِیا کریں گے۔ اِسکا نتیجہ کیا نکلا تھا؟ مائیہوکو یاد کرتی ہے: ”مَیں اس سے واقعی بہت خوش ہوئی۔ ہم روزانہ رات کے کھانے کے وقت ایسا کرتے ہیں۔ ہمارا تین سالہ بیٹا بھی باتچیت میں حصہ لیتا ہے۔ یہ ہمارے لئے واقعی تازگیبخش ثابت ہوا ہے!“
-