-
مخالفت سے نمٹنے کے لیے ہدایتیںیسوع مسیح—راستہ، سچائی اور زندگی
-
-
جب یسوع مسیح نے رسولوں کو دو دو کر کے مُنادی کے کام میں بھیجا تو اُنہوں نے اُن کو ہدایتیں دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ اُن کی مخالفت کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا: ”دیکھیں! آپ بھیڑوں کی طرح ہیں اور مَیں آپ کو بھیڑیوں میں بھیج رہا ہوں۔ . . . لوگوں سے خبردار رہیں کیونکہ وہ آپ کو مقامی عدالتوں کے حوالے کریں گے اور اپنی عبادتگاہوں میں آپ کو کوڑے لگائیں گے۔ یہاں تک کہ میری وجہ سے آپ کو حاکموں اور بادشاہوں کے سامنے پیش کِیا جائے گا۔“—متی 10:16-18۔
-
-
مخالفت سے نمٹنے کے لیے ہدایتیںیسوع مسیح—راستہ، سچائی اور زندگی
-
-
واقعی یسوع مسیح نے اپنے 12 رسولوں کی بہت اچھی تربیت کی تاکہ وہ مؤثر طریقے سے مُنادی کا کام انجام دے سکیں۔ لیکن اُنہوں نے اِس موقعے پر جو ہدایتیں اور آگاہیاں دیں، وہ صرف رسولوں کے لیے نہیں بلکہ اُن سب کے لیے تھیں جنہوں نے آئندہ بھی بادشاہت کی مُنادی کرنی تھی۔ یہ یسوع مسیح کی اِس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ”سب لوگ آپ سے نفرت کریں گے۔“ یہ بات اُس وقت پوری نہیں ہوئی جب رسول گلیل کا یہ دورہ کر رہے تھے۔ اُس وقت اُنہیں حاکموں اور بادشاہوں کے سامنے بھی پیش نہیں کِیا گیا اور اُن کے رشتےداروں نے بھی اُنہیں مروانے کے لیے نہیں پکڑوایا۔
بےشک یسوع مسیح مستقبل کی بات کر رہے تھے۔ یہ اُن کی اِس بات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ”اِنسان کے بیٹے کے آنے تک آپ اِسرائیل کے سارے شہروں کا دورہ مکمل نہیں کر پائیں گے۔“ یسوع یہ کہہ رہے تھے کہ اُن کے پیروکار بادشاہت کی مُنادی کرنے کا کام مکمل بھی نہیں کر پائیں گے کہ یسوع مسیح خدا کے مقررہ بادشاہ اور منصف کے طور پر آ جائیں گے۔
-