-
ناصرت میں یسوع کی پرورشیسوع مسیح—راستہ، سچائی اور زندگی
-
-
جب یسوع تقریباً دو سال کے تھے تو یوسف اور مریم مصر سے ناصرت منتقل ہو گئے۔ لگتا ہے کہ اُس وقت یسوع کے بہن بھائی نہیں تھے۔ لیکن بعد میں یوسف اور مریم کے چار بیٹے ہوئے جن کے نام یعقوب، یوسف، شمعون اور یہوداہ تھے۔ اِس کے علاوہ اُن کی بیٹیاں بھی ہوئیں۔ لہٰذا یسوع کے کم از کم چھ چھوٹے بہن بھائی تھے۔
-
-
ناصرت میں یسوع کی پرورشیسوع مسیح—راستہ، سچائی اور زندگی
-
-
یوسف کو اپنے بیوی بچوں کو پالنے کے لیے بڑی محنت کرنی پڑی۔ وہ پیشہور بڑھئی تھے۔ اُنہوں نے یسوع کو اپنے سگے بیٹے کی طرح پالا اِس لیے یسوع ’بڑھئی کے بیٹے‘ کے طور پر جانے جاتے تھے۔ (متی 13:55) یوسف نے یسوع کو بھی بڑھئی کا کام سکھایا۔ یسوع نے یہ کام اِتنی اچھی طرح سے سیکھ لیا کہ لوگ اُن کے بارے میں بھی کہتے تھے کہ ”یہ . . . بڑھئی ہے۔“—مرقس 6:3۔
-