-
اپنی محنت سے فائدہ اُٹھائیںخدا کی محبت میں قائم رہیں
-
-
۶، ۷. بائبل سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع مسیح بہت ہی محنتی تھا؟
۶ یسوع مسیح بھی بہت ہی محنتی ہے۔ زمین پر آنے سے پہلے وہ خدا کا ”ماہر کاریگر“ تھا۔ جب خدا نے ’آسمان اور زمین کی سب چیزیں پیدا کیں‘ تو یسوع نے اُس کا ساتھ دیا۔ (امثال ۸:۲۲-۳۱؛ کلسیوں ۱:۱۵-۱۷) زمین پر بھی یسوع نے دل لگا کر کام کِیا۔ اُس نے بڑھئی کا کام سیکھا اور لوگ اُسے ”بڑھئی“ کے طور پر جانتے تھے۔a (مرقس ۶:۳) اِس پیشے میں بڑی محنتمشقت کرنی پڑتی تھی۔ اُس زمانے میں لکڑی چیرنے والے کارخانے اور بجلی سے چلنے والی مشینیں نہیں ہوتی تھیں۔ ذرا تصور کریں کہ یسوع کو کتنی محنت کرنی پڑتی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ اُسے درخت کاٹ کر لکڑی کو اُس جگہ پہنچانا پڑتا جہاں وہ کام کر رہا تھا۔ وہ چھتوں کے لٹھے اور گھروں کے لئے دروازے، الماریاں وغیرہ تیار کرتا۔ یسوع نے خود تجربہ کِیا کہ انسان اپنی محنت کا پھل دیکھ کر کتنی خوشی محسوس کرتا ہے۔
-
-
اپنی محنت سے فائدہ اُٹھائیںخدا کی محبت میں قائم رہیں
-
-
a یونانی زبان میں لفظ ”بڑھئی“ ایک ایسے شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ”نہ صرف گھر کا سازوسامان اور فرنیچر بناتا ہے بلکہ وہ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں بھی لکڑی کا کام کرتا ہے۔“
-