سبق نمبر 22
آپ دوسروں کو خوشخبری کیسے سنا سکتے ہیں؟
جب آپ بائبل میں پائی جانے والی سچائیوں کے بارے میں سیکھتے ہیں تو شاید آپ سوچیں: ”اِن سچائیوں کے بارے میں سب کو پتہ ہونا چاہیے!“ سچ ہے کہ سب کو یہ سچائیاں پتہ ہونی چاہئیں۔ لیکن شاید آپ دوسروں کو وہ باتیں بتانے سے گھبرائیں جو آپ سیکھ رہے ہیں۔ آئیں، دیکھیں کہ آپ اپنی گھبراہٹ پر قابو کیسے پا سکتے ہیں اور دوسروں کو بائبل میں پائی جانے والی خوشخبری سنانا کیسے شروع کر سکتے ہیں۔
1. آپ اپنے جاننے والوں کو وہ باتیں کیسے بتا سکتے ہیں جو آپ نے سیکھی ہیں؟
یسوع مسیح کے شاگردوں نے کہا: ”ہم اُن باتوں کے بارے میں چپ نہیں رہ سکتے جو ہم نے دیکھی اور سنی ہیں۔“ (اعمال 4:20) اُنہوں نے یسوع مسیح سے جو سچائیاں سیکھی تھیں، وہ اُن کی اِتنی قدر کرتے تھے کہ اُنہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتانا چاہتے تھے۔ کیا آپ بھی یہی چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو ایسے موقعوں کی تلاش میں رہیں جب آپ بڑے احترام سے اپنے گھر والوں اور دوستوں کو وہ باتیں بتا سکیں جو آپ نے سیکھی ہیں۔—کُلسّیوں 4:6 کو پڑھیں۔
خوشخبری سنانا شروع کرنے کے کچھ طریقے
جب آپ اپنے گھر والوں یا رشتےداروں سے بات کرتے ہیں تو بائبل کے بارے میں بات شروع کرنے کے لیے کچھ یوں کہیں: ”اِس ہفتے مَیں نے ایک دلچسپ بات سیکھی ہے۔“
اگر آپ کا کوئی دوست بیمار یا پریشان ہو تو اُسے بائبل سے کوئی ایسی آیت دِکھائیں جس سے اُسے حوصلہ ملے۔
اگر آپ کے ساتھ کام کرنے والے آپ کا حال چال پوچھیں تو اِس موقعے کو اِستعمال کرتے ہوئے اُنہیں کوئی ایسی بات بتائیں جو آپ نے بائبل کورس یا اِجلاس کے دوران سیکھی ہے۔
اپنے دوستوں کو ویبسائٹ JW.ORG دِکھائیں۔
دوسروں کو اپنے ساتھ بائبل کورس میں بیٹھنے کی دعوت دیں یا اُنہیں دِکھائیں کہ وہ jw.org پر بائبل کورس کے لیے درخواست کیسے کر سکتے ہیں۔
2. آپ کو کلیسیا کے ساتھ مُنادی کرنے کا منصوبہ کیوں رکھنا چاہیے؟
یسوع مسیح کے شاگردوں نے صرف اُن لوگوں کو خوشخبری نہیں سنائی جنہیں وہ جانتے تھے۔ یسوع مسیح نے ”اُنہیں دو دو کر کے اپنے آگے ہر . . . شہر“ بھیجا تاکہ وہ وہاں مُنادی کریں۔ (لُوقا 10:1) اِس منظم طریقے سے مُنادی کرنے کی وجہ سے بہت سے لوگ خوشخبری سُن پائے۔ ایک دوسرے کے ساتھ مُنادی کرنے سے شاگردوں کو بہت خوشی بھی ملی۔ (لُوقا 10:17) کیا آپ بھی یہ منصوبہ رکھ سکتے ہیں کہ آپ کلیسیا کے ساتھ مل کر مُنادی کریں؟
موضوع کی گہرائی میں جائیں
جانیں کہ آپ خوشخبری سنانے کے سلسلے میں اپنی گھبراہٹ پر کیسے قابو پا سکتے ہیں اور وہ خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں جو دوسروں کو خوشخبری سنانے سے ملتی ہے۔
3. یہوواہ خدا آپ کی مدد کرے گا
جو لوگ دوسروں کو خوشخبری سنانا چاہتے ہیں، شاید وہ اِس بات سے گھبرائیں کہ لوگ اُن کے بارے میں کیا سوچیں گے یا کیسا ردِعمل دِکھائیں گے۔
کیا آپ دوسروں کو وہ باتیں بتانے سے گھبراتے ہیں جو آپ نے سیکھی ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
ویڈیو میں دِکھائے گئے نوجوانوں نے اپنی گھبراہٹ پر کیسے قابو پایا؟
یسعیاہ 41:10 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
جب آپ دوسروں کو پاک کلام میں پائی جانے والی سچائیاں بتانے سے گھبرا رہے ہوں تو آپ کو دُعا کیوں کرنی چاہیے؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
بہت سے یہوواہ کے گواہوں کو شروع شروع میں لگتا تھا کہ وہ کبھی دوسروں کو خوشخبری نہیں سنا پائیں گے۔ ذرا سرگے کی مثال پر غور کریں۔ اُن میں اِعتماد کی کمی تھی اور اُنہیں دوسروں سے بات کرنا مشکل لگتا تھا۔ لیکن پھر اُنہوں نے بائبل کورس شروع کِیا۔ اُنہوں نے کہا: ”مَیں نے دوسروں کو وہ باتیں بتانا شروع کیں جو مَیں سیکھ رہا تھا حالانکہ مَیں ایسا کرنے سے گھبراتا تھا۔ لیکن دوسروں سے بائبل کے بارے میں بات کرنے سے میرا اِعتماد بڑھ گیا۔ اِس کے علاوہ اُن باتوں پر میرا ایمان اَور بھی مضبوط ہو گیا جو مَیں سیکھ رہا تھا۔“
4. احترام سے بات کریں
جب آپ دوسروں کو خوشخبری سناتے ہیں تو صرف یہ نہ سوچیں کہ آپ کیا بات کریں گے بلکہ یہ بھی سوچیں کہ آپ کیسے بات کریں گے۔ 2-تیمُتھیُس 2:24 اور 1-پطرس 3:15 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
آپ دوسروں سے بائبل کے بارے میں بات کرتے وقت اِن آیتوں میں لکھی باتوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
شاید آپ کے خاندان کے کچھ افراد یا آپ کے دوست آپ کی باتوں سے اِتفاق نہ کریں۔ ایسی صورت میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کو کیا نہیں کرنا چاہیے؟
دوسروں کو سیدھا سیدھا بتانے کی بجائے کہ اُنہیں کیا ماننا چاہیے، آپ کو اُن سے سمجھداری سے سوال کیوں پوچھنے چاہئیں؟
5. دوسروں کو خوشخبری سنانے سے خوشی ملتی ہے
یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو یہ ذمےداری دی کہ وہ دوسروں کو خوشخبری سنائیں۔ یسوع مسیح اِس کا م کو کیسا خیال کرتے تھے؟ یوحنا 4:34 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
اچھا کھانا کھانے سے ہماری صحت برقرار رہتی ہے اور ہمیں خوشی ملتی ہے۔ یسوع مسیح کی نظر میں خدا کی مرضی پر چلنا جس میں خوشخبری کی مُنادی کرنا بھی شامل ہے، کھانا کھانے کی طرح کیوں تھا؟
آپ کے خیال میں دوسروں کو خوشخبری سنانے سے کون سی خوشیاں مل سکتی ہیں؟
کچھ مشورے
مسیحی زندگی اور خدمت والے اِجلاس کے دوران ایسے طریقوں پر غور کریں جن کے ذریعے آپ دوسروں سے بائبل کے بارے میں باتچیت شروع کر سکتے ہیں۔
مسیحی زندگی اور خدمت والے اِجلاس میں طالبِعلم کے طور پر اپنا نام لکھوانے کے بارے میں سوچیں۔ اِس اِجلاس میں طالبِعلموں والے حصے پیش کرنے سے آپ زیادہ اچھی طرح دوسروں سے بائبل کے بارے میں بات کر پائیں گے۔
اِس کتاب میں حصہ”کچھ لوگ کہتے ہیں“ یا ”شاید کوئی شخص پوچھے“ کے ذریعے مشق کریں کہ آپ اُن سوالوں یا اِعتراضات کے جواب کیسے دے سکتے ہیں جو لوگ عام طور پر کرتے ہیں۔
شاید کوئی شخص پوچھے: ”اور سناؤ، آجکل کیا چل رہا ہے؟“
آپ اُس شخص کو جواب دیتے ہوئے اُسے وہ باتیں کیسے بتا سکتے ہیں جو آپ نے بائبل کورس کے دوران سیکھی ہیں؟
خلاصہ
دوسروں کو خوشخبری سنانے سے خوشی ملتی ہے اور شاید ایسا کرنا اُتنا مشکل نہ ہو جتنا آپ کو لگ رہا ہو۔
دُہرائی
ہمیں دوسروں کو خوشخبری کیوں سنانی چاہیے؟
آپ دوسروں سے بائبل کے بارے میں بات کرتے وقت اُن کے لیے احترام کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
آپ مُنادی کرنے کے سلسلے میں اپنی گھبراہٹ پر قابو کیسے پا سکتے ہیں؟
مزید جانیں
اِس ویڈیو میں چار آسان سے طریقوں پر غور کریں جن کے ذریعے آپ jw.org والا رابطے کا کارڈ اِستعمال کر کے دوسروں کو خوشخبری سنا سکتے ہیں۔
اِس مضمون میں چار ایسی باتوں کے بارے میں پڑھیں جن پر عمل کر کے آپ دوسروں کو خوشخبری سنا سکتے ہیں۔
”کیا آپ اِنسانوں کو جمع کرنے کے لیے تیار ہیں؟“ (مینارِنگہبانی، ستمبر 2020ء)
اِس ویڈیو میں بائبل میں لکھی ایک مثال پر غور کریں اور سیکھیں کہ اگر آپ کی عمر کم بھی ہے تو آپ دلیری سے دوسروں کو خوشخبری کیسے سنا سکتے ہیں۔
اِس مضمون میں پڑھیں کہ آپ اپنے خاندان کے اُن افراد سے کیسے بات کر سکتے ہیں جو یہوواہ خدا کے بارے میں نہیں جانتے۔
”اُن رشتےداروں کے دل تک پہنچیں جو سچائی میں نہیں“ (مینارِنگہبانی، 15 مارچ 2014ء)