یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • تُو نہیں جانتا کہ کونسا بارور ہوگا!‏
    مینارِنگہبانی—‏2008ء | 15 جولائی
    • خمیر کی تمثیل

      ۹، ۱۰.‏ (‏ا)‏ یسوع مسیح نے خمیر کی تمثیل میں کس بات پر زور دیا؟ (‏ب)‏ بائبل میں اکثر خمیر کس چیز کی طرف اشارہ کرتا ہے؟ (‏ج)‏ ہم یسوع کے خمیر کا حوالہ دینے کے متعلق کس سوال پر غور کریں گے؟

      ۹ ترقی کو ہمیشہ انسانی آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ یہ پوشیدہ ہوتی ہے۔ اپنی اگلی تمثیل میں یسوع مسیح اِسی بات پر زور دیتا ہے:‏ ”‏آسمان کی بادشاہی اُس خمیر کی مانند ہے جِسے کسی عورت نے لیکر تین پیمانہ آٹے میں ملا دیا اور وہ ہوتے ہوتے سب خمیر ہو گیا۔“‏ (‏متی ۱۳:‏۳۳)‏ اِس تمثیل میں خمیر کس چیز کی نمائندگی کرتا ہے، اور اِس کا بادشاہت کے بڑھنے سے کیا تعلق ہے؟

      ۱۰ بائبل میں خمیر کو اکثر گُناہ کی طرف اشارہ کرنے کے لئے استعمال کِیا گیا ہے۔ پولس رسول نے قدیم کرنتھس کی کلیسیا میں ایک گنہگار شخص کے بُرے اثر کے بارے میں بیان کرتے وقت خمیر کو اِسی مفہوم میں استعمال کِیا تھا۔ (‏۱-‏کر ۵:‏۶-‏۸)‏ اب سوال یہ اُٹھتا ہے کہ کیا یسوع مسیح کسی غلط چیز کے بڑھنے کو خمیر سے تشبِیہ دے رہا تھا؟

      ۱۱.‏ قدیم زمانے میں اسرائیلی خمیر کو کیسے استعمال کرتے تھے؟

      ۱۱ اِس سوال کا جواب دینے سے پہلے ہمیں تین بنیادی حقائق پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلا، اگرچہ یہوواہ خدا نے عیدِفسح کے دوران خمیر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی توبھی دیگر موقعوں پر اُس نے اُن قربانیوں کو بھی قبول کِیا جن میں خمیر شامل تھا۔ خمیر کو سلامتی کے ذبیحہ کے طور پر گزرانی جانے والی شکرگزاری کی قربانیوں میں بھی استعمال کِیا جاتا تھا۔ یہ وہ قربانیاں تھیں جو کوئی شخص اپنی خوشی سے یہوواہ خدا کی بیشمار برکات کے لئے شکرگزاری کے طور پر گزرانتا تھا۔ اِس کھانے کو اُسی دن کھا لیا جاتا تھا اور یہ بڑی خوشی کا موقع ہوتا تھا۔—‏احبا ۷:‏۱۱-‏۱۵۔

      ۱۲.‏ بائبل میں جس طرح سے علامتوں کو استعمال کِیا گیا ہے، اُس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟

      ۱۲ دوسرا، بعض‌اوقات بائبل کے ایک صحیفے میں کسی چیز کو منفی مفہوم میں پیش کِیا گیا ہے جبکہ دوسرے صحیفے میں اِسے مثبت مفہوم میں بیان کِیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، ۱-‏پطرس ۵:‏۸ میں شیطان کو اُس کی خطرناک اور خونخوار خصلت کی وجہ سے شیرببر سے تشبِیہ دی گئی ہے۔ لیکن مکاشفہ ۵:‏۵ میں یسوع مسیح کو شیرببر سے تشبِیہ دیتے ہوئے بیان کِیا گیا ہے کہ وہ ’‏یہوداہ کے قبیلے کا ببر‘‏ ہے۔ یہاں شیرببر کو جرأت اور انصاف کی علامت کے طور پر استعمال کِیا گیا ہے۔

      ۱۳.‏ یسوع مسیح کی خمیر کی تمثیل ایک شخص کے دل میں یہوواہ کے لئے محبت پیدا ہونے کے عمل کی بابت کیا ظاہر کرتی ہے؟

      ۱۳ تیسرا، یسوع اپنی تمثیل میں یہ نہیں کہتا کہ خمیر نے پورے گوندھے ہوئے آٹے کو خراب کر دیا یا اِسے ناقابلِ‌استعمال بنا دیا تھا۔ وہ محض روٹی بنانے کے عمل کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔ عورت نے جان‌بوجھ کر آٹے میں خمیر ملایا تھا اور اِس کے مثبت نتائج نکلے۔ لیکن پورے آٹے کے خمیر ہونے کا عمل اُس عورت کی نظروں سے اُوجھل تھا۔ اِس سے ہمیں یسوع کی وہ تمثیل یاد آتی ہے جس میں ایک شخص بیج بونے کے بعد رات کو سو جاتا ہے۔ یسوع مسیح نے کہا کہ ’‏بیج اِس طرح اُگتا اور بڑھتا ہے کہ وہ نہیں جانتا۔‘‏ (‏مر ۴:‏۲۷)‏ یسوع نے کتنے سادہ طریقے سے ایک شخص کے دل میں یہوواہ کے لئے محبت پیدا ہونے کے پوشیدہ عمل کو بیان کِیا!‏ ہو سکتا ہے کہ شروع میں ہم اُس کے روحانی ترقی کرنے کے عمل کو نہ دیکھ سکیں لیکن آخرکار اِس کے نتائج سب پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔

      ۱۴.‏ تھوڑے سے خمیر کا سارے آٹے کو خمیر کر دینا مُنادی کے کام کے سلسلے میں کیا آشکارا کرتا ہے؟

      ۱۴ مُنادی کے کام میں ترقی نہ صرف انسانی آنکھوں سے اُوجھل ہے بلکہ یہ پوری دُنیا میں جاری ہے۔ خمیر کی تمثیل میں اِس پہلو کو بھی نمایاں کِیا گیا ہے۔ آٹے میں ملایا جانے والا تھوڑا سا خمیر پورے ’‏تین پیمانے آٹے‘‏ کو خمیر کر دیتا ہے۔ (‏لو ۱۳:‏۲۱)‏ خمیر کی طرح مُنادی کا کام جو شاگردوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنتا ہے اب اِس حد تک پھیل گیا ہے کہ ”‏زمین کی انتہا“‏ تک خدا کی بادشاہت کی مُنادی کی جا رہی ہے۔ (‏اعما ۱:‏۸؛ متی ۲۴:‏۱۴)‏ مُنادی کے کام میں ہونے والی اِس حیران‌کُن ترقی میں حصہ لینا کتنا بڑا شرف ہے!‏

  • تُو نہیں جانتا کہ کونسا بارور ہوگا!‏
    مینارِنگہبانی—‏2008ء | 15 جولائی
    • ۲۰، ۲۱.‏ (‏ا)‏ یسوع کی تمثیلوں پر غور کرنے سے ہم نے ترقی کے حوالے سے کیا سیکھا ہے؟ (‏ب)‏ آپ نے کیا کرنے کا عزم کِیا ہے؟

      ۲۰ پس ہم نے یسوع کی تمثیلوں کے مختصر جائزے سے مُنادی کے کام کے ترقی کرنے کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟ پہلی بات تو یہ ہے کہ جس طرح رائی کے دانے کی نشوونما ہوتی ہے اُسی طرح زمین پر بادشاہت کا پیغام سننے والے لوگوں میں شاندار اضافہ ہوا ہے۔ یہوواہ خدا کے اِس کام کو ترقی کرنے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی!‏ (‏یسع ۵۴:‏۱۷)‏ علاوہ‌ازیں، اِس کی ”‏شاخوں میں بسیرا“‏ کرنے والے لوگوں کو شیطان اور اُس کی شریر دُنیا سے تحفظ فراہم کِیا گیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ خدا ہی بڑھانے والا ہے۔ جیسے تھوڑے سے خمیر سے سارے آٹے کے خمیر ہونے کے عمل کو سمجھنا آسان نہیں ہے ویسے ہی ترقی کے اِس عمل کو سمجھنا آسان نہیں ہے۔ لیکن اِس میں کوئی شک نہیں کہ ترقی کا یہ عمل جاری ہے!‏ تیسری بات یہ ہے کہ بادشاہی کے پیغام کے لئے جوابی‌عمل دکھانے والے تمام لوگ اچھے ثابت نہیں ہوئے۔ اُن میں سے بعض یسوع کی تمثیل کی خراب مچھلیاں بن گئے ہیں۔

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں