کیا آپ مُنادی کرنـے کے اپنـے طریقے میں تبدیلی لا سکتے ہیں؟
۱. ہمیں کن باتوں میں تبدیلی لانے کے لئے تیار رہنا چاہئے؟
۱ پہلا کرنتھیوں ۷:۳۱ میں بتایا گیا ہے کہ دُنیا کے حالات دنبدن بدلتے رہتے ہیں۔ اِس لئے ہمیں بھی وقتاًفوقتاً مُنادی کرنے کے اپنے طریقوں، اپنے معمول اور اپنی پیشکش میں تبدیلی لانی چاہئے۔ کیا آپ ایسا کرنے کے لئے تیار ہیں؟
۲. خدا کی تنظیم کے ساتھساتھ چلنے کے لئے ہمیں خود میں تبدیلی کیوں لانی چاہئے؟
۲ مُنادی کرنے کے طریقے: یسوع مسیح کے شاگرد شروع سے ہی حالات کے مطابق گواہی دینے کے طریقوں میں تبدیلیاں لاتے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر جب یسوع مسیح نے پہلی بار اپنے شاگردوں کو مُنادی کرنے کے لئے بھیجا تو اُنہوں نے شاگردوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں یا پیسے وغیرہ نہ لیں۔ (متی ۱۰:۹، ۱۰) یسوع مسیح جانتے تھے کہ مستقبل میں اُن کے شاگردوں کو مخالفت کا سامنا ہوگا اور وہ مُنادی کا کام بہت بڑے پیمانے پر کریں گے۔ اِس لئے اُنہوں نے بعد میں اپنی ہدایات میں ردوبدل کِیا۔ (لو ۲۲:۳۶) پچھلی صدی کے دوران یہوواہ خدا کی تنظیم نے مُنادی کرنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے، مثلاً گاڑیوں میں بادشاہت کے پیغام کی ریکارڈنگ چلا کر یا ریڈیو کے ذریعے۔ یہ طریقے اُس زمانے میں بہت مؤثر ثابت ہوئے۔ آجکل بعض علاقوں میں کم ہی لوگ گھر پر ملتے ہیں۔ اِس لئے خدا کی تنظیم نے ہمیں گھرگھر کی مُنادی کرنے کے ساتھساتھ عوامی جگہوں پر گواہی اور غیرمنظم گواہی دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اِس کے علاوہ ہماری یہ حوصلہافزائی بھی کی گئی ہے کہ ہم شام کے وقت گھرگھر مُنادی کریں جب لوگ کام سے واپس آ جاتے ہیں۔ جیسےجیسے یہوواہ خدا کا آسمانی رتھ اپنی رفتار اور سمت میں تبدیلی لاتا ہے، کیا آپ بھی اِس کے ساتھساتھ خود میں تبدیلی لاتے ہیں؟—حز ۱:۲۰، ۲۱۔
۳. جب ہم اپنے علاقے کے لوگوں کے حالات کے مطابق اپنی پیشکش کو ڈھالیں گے تو اِس کا کیا فائدہ ہوگا؟
۳ پیشکش: آپ کے علاقے کے لوگ کس وجہ سے فکرمند ہیں؟ مالی حالات کی وجہ سے؟ گھریلو مسائل کی وجہ سے یا جرائم کی وجہ سے؟ اگر آپ اپنے علاقے کے لوگوں کے حالات اور مسائل سے واقف رہتے ہیں تو آپ اُن کے مطابق اپنی پیشکش کو ڈھال سکتے ہیں۔ (۱-کر ۹:۲۰-۲۳) جب صاحبِخانہ اپنی رائے پیش کرتا ہے تو اُس کی بات سننے کے بعد وہی پیغام نہ سناتے رہیں جو آپ نے تیار کِیا ہے بلکہ اُس کی بات کے مطابق اپنی پیشکش کو ڈھالیں۔
۴. یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم مُنادی کرنے کے اپنے طریقوں اور اپنی پیشکش میں تبدیلی لائیں؟
۴ بڑی مصیبت شروع ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ (۱-کر ۷:۲۹) اِس لئے بہت ضروری ہے کہ ہم مُنادی کرنے کے اپنے طریقوں اور اپنی پیشکش میں تبدیلی لائیں تاکہ ہم اِس تھوڑے سے وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوشخبری سنا سکیں۔