-
ہمارے بہنبھائی کون ہیں؟عظیم اُستاد سے سیکھیں
-
-
آپ کے خیال میں کیا یسوع مسیح کے بھائی بھی اُن کے شاگرد تھے؟ ...... بائبل میں بتایا گیا ہے کہ شروع میں ”اُن کے بھائی اُن پر ایمان نہیں لائے۔“ (یوحنا ۷:۵) لیکن بعد میں اُن کے بھائی یعقوب اور یہوداہ اُن کے شاگرد بن گئے۔ اِن دونوں نے بائبل کی ایکایک کتاب بھی لکھی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اِن کتابوں کے نام کیا ہیں؟ ...... اِن کتابوں کے نام یعقوب اور یہوداہ ہیں۔
بائبل میں یسوع مسیح کی بہنوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں لیکن اُن کی کم سے کم دو بہنیں تھیں۔ کیا اُن کی کوئی بہن بھی اُن کی شاگرد بنی؟ ...... اِس کے بارے میں بائبل میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یسوع مسیح نے یہ کیوں پوچھا تھا کہ ”میری ماں کون ہے اور میرے بھائی کون ہیں؟“ ...... آئیں، دیکھیں۔
-
-
ہمارے بہنبھائی کون ہیں؟عظیم اُستاد سے سیکھیں
-
-
اُس وقت یسوع مسیح کے سگے بھائی یعقوب، یوسف، شمعون اور یہوداہ اِس بات پر ایمان نہیں لائے تھے کہ یسوع مسیح خدا کے بیٹے ہیں حالانکہ خدا کے فرشتے جبرائیل نے اُن کی ماں کو یہ بات بتائی تھی۔ (لوقا ۱:۳۰-۳۳) ہو سکتا ہے کہ اُنہوں نے یسوع مسیح کے ساتھ بُرا سلوک کِیا ہو۔ اور جو اپنے بہنبھائیوں کے ساتھ بُرا سلوک کرتا ہے، وہ سچا بھائی نہیں ہوتا۔ کیا آپ کسی کو جانتے ہیں جس نے اپنی بہن یا اپنے بھائی کے ساتھ بُرا سلوک کِیا؟ ...... بائبل میں کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ آئیں، مَیں آپ کو اِن کے بارے میں بتاتا ہوں۔
-