-
مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
3. مُردوں کی حالت کے بارے میں سچائی جانیں
دُنیا بھر میں لوگوں کے اِس بارے میں فرق فرق نظریات ہیں کہ مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ ظاہری بات ہے کہ یہ سارے نظریات صحیح نہیں ہو سکتے۔
آپ کے علاقے میں لوگ مُردوں کے بارے میں کیا مانتے ہیں؟
یہ جاننے کے لیے کہ اِس حوالے سے بائبل میں کیا بتایا گیا ہے، ویڈیو چلائیں۔
واعظ 3:20 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
اِس آیت کے مطابق مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
کیا اِنسان کے جسم میں کوئی ایسی شے ہوتی ہے جو مرنے کے بعد زندہ رہتی ہے؟
بائبل میں یسوع کے قریبی دوست لعزر کی موت کا واقعہ لکھا ہے۔ یوحنا 11:11-14 کو پڑھیں اور دیکھیں کہ لعزر کی موت کے بعد یسوع نے اُن کی حالت کے بارے میں کیا کہا۔ پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یسوع نے موت کا موازنہ کس چیز سے کِیا؟
اِس موازنے سے ہمیں مُردوں کی حالت کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟
بائبل سے مُردوں کی حالت کے بارے میں سچائی جان کر آپ کو کیسا لگتا ہے؟
-
-
آپ اپنے اُن عزیزوں سے دوبارہ مل سکتے ہیں جو فوت ہو چُکے ہیں!اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
4. یسوع مسیح نے ثابت کِیا کہ وہ مُردوں کو زندہ کر سکتے ہیں
اِس بارے میں مزید جانیں کہ جب یسوع کے دوست لعزر فوت ہو گئے تو یسوع نے کیا کِیا۔ یوحنا 11:14، 38-44 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
ہم کیسے جانتے ہیں کہ لعزر واقعی مر چُکے تھے؟—39 آیت کو دیکھیں۔
اگر لعزر آسمان پر چلے گئے ہوتے تو کیا یسوع اُنہیں واپس زمین پر لا کر زندہ کرتے؟
ویڈیو چلائیں۔
-