-
لعزر زندہ ہو گئے!یسوع مسیح—راستہ، سچائی اور زندگی
-
-
عدالتِعظمیٰ نے کائفا کی بات مان لی اور وہ لوگ یسوع مسیح کو مار ڈالنے کی سازشیں کرنے لگے۔ ہو سکتا ہے کہ نیکُدیمس نے جو کہ عدالتِعظمیٰ کے ایک رُکن تھے، یسوع مسیح کو اِن سازشوں کی خبر دی ہو۔ بہرحال یسوع یروشلیم کا علاقہ چھوڑ کر چلے گئے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اُنہیں خدا کے مقررہ وقت سے پہلے مار ڈالا جائے۔
-
-
دس کوڑھیوں کی شفایابی—صرف ایک شکرگزاریسوع مسیح—راستہ، سچائی اور زندگی
-
-
یسوع مسیح کو پتہ چل گیا تھا کہ عدالتِعظمیٰ اُنہیں مار ڈالنے کی سازش کر رہی ہے۔ اِس لیے وہ اپنے دُشمنوں سے بچنے کے لیے یروشلیم کے شمال مشرق میں واقع شہر اِفرائیم چلے گئے اور اپنے شاگردوں کے ساتھ کچھ عرصے کے لیے وہاں رہے۔ (یوحنا 11:54) مگر 33ء کی عیدِفسح آنے والی تھی اِس لیے یسوع دوبارہ سفر پر نکلے۔ وہ اپنی موت سے پہلے آخری بار سامریہ سے گزر کر گلیل کو گئے۔
-