-
یسوع مسیح زندہ ہو گئے!یسوع مسیح—راستہ، سچائی اور زندگی
-
-
جب عورتوں نے دیکھا کہ یسوع مسیح کی قبر خالی ہے تو وہ بہت پریشان ہوئیں۔ مریم مگدلینی ”بھاگی بھاگی شمعون پطرس اور اُس شاگرد کے پاس گئیں جو یسوع کو بہت عزیز تھا“ یعنی یوحنا رسول کے پاس۔ (یوحنا 20:2) اِس دوران باقی عورتیں قبر پر رہیں۔ اچانک اُنہیں ایک فرشتہ دِکھائی دیا۔ قبر کے اندر بھی ایک فرشتہ تھا ”جس نے سفید چوغہ پہنا ہوا“ تھا۔—مرقس 16:5۔
-
-
یسوع مسیح زندہ ہو گئے!یسوع مسیح—راستہ، سچائی اور زندگی
-
-
اِتنے میں مریم پطرس اور یوحنا کے پاس پہنچ گئیں۔ مریم نے اُنہیں بتایا: ”وہ مالک کو قبر سے لے گئے ہیں اور ہمیں نہیں پتہ کہ اُن کو کہاں رکھا گیا ہے۔“ (یوحنا 20:2) یہ سُن کر پطرس اور یوحنا قبر کی طرف بھاگنے لگے۔ چونکہ یوحنا زیادہ تیز دوڑ رہے تھے اِس لیے وہ پہلے قبر پر پہنچ گئے لیکن وہ اندر نہیں گئے۔ جب اُنہوں نے جھک کر قبر کے اندر دیکھا تو وہاں لینن کی پٹیاں پڑی تھیں۔
پھر پطرس قبر پر پہنچ گئے اور سیدھا اندر چلے گئے۔ اُنہوں نے لینن کی پٹیوں اور اُس کپڑے کو دیکھا جو یسوع کے سر پر لپیٹا گیا تھا۔ اِس کے بعد یوحنا بھی قبر کے اندر گئے اور اُنہیں مریم کی بات پر یقین آ گیا۔ لیکن وہ دونوں یہ نہیں سمجھ پائے کہ یسوع مسیح زندہ ہو گئے ہیں حالانکہ یسوع اپنی موت سے پہلے اُنہیں یہ بات بتا چُکے تھے۔ (متی 16:21) لہٰذا وہ حیران پریشان ہو کر اپنے اپنے گھر چلے گئے۔ مگر مریم جو قبر پر لوٹ آئی تھیں، وہیں رہیں۔
-