-
بائبل خدا کا کلام ہےاب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
6. بائبل سب لوگوں کی پہنچ میں ہے
آج تک کسی بھی کتاب کا اُتنی زبانوں میں ترجمہ نہیں کِیا گیا جتنی زبانوں میں بائبل کا ترجمہ کِیا گیا ہے۔ بائبل کسی بھی دوسری کتاب کے مقابلے میں سب سے زیادہ لوگوں کی پہنچ میں رہی ہے۔ اعمال 10:34، 35 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
خدا یہ کیوں چاہتا ہے کہ اُس کے کلام کا اِتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ کِیا جائے اور یہ سب لوگوں تک پہنچے؟
آپ کو بائبل کے بارے میں کون سی بات سب سے اچھی لگتی ہے؟
پوری دُنیا میں
تقریباً ہر شخص
بائبل کو کسی ایسی زبان میں
پڑھ یا سُن سکتا ہے جو وہ سمجھتا ہے۔
پوری بائبل یا اِس کے کچھ حصے
3000
سے زیادہ زبانوں میں
دستیاب ہیں۔
بائبل کی تقریباً
5 ارب کاپیاں چھپ چُکی ہیں۔
آج تک کسی بھی کتاب کی اِتنی زیادہ کاپیاں نہیں چھپیں۔
-
-
کلیسیا میں اِتحاد برقرار رکھیںاب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
4. تعصب پر قابو پائیں
ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے سب بہن بھائیوں سے محبت کریں۔ لیکن شاید ہمیں ایسے بہن بھائیوں کو قبول کرنا مشکل لگے جو ہم سے فرق ہیں۔ ایسی صورت میں ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اعمال 10:34، 35 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یہوواہ خدا ہر طرح کے لوگوں کو اپنے گواہوں کے طور پر قبول کرتا ہے۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ اُن بہن بھائیوں کے بارے میں کیسی سوچ اپنائیں گے جو آپ سے فرق ہیں؟
آپ کے علاقے میں کس طرح کا تعصب عام ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں؟
دوسرا کُرنتھیوں 6:11-13 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
آپ کے خیال میں آپ اپنے دل میں اُن بہن بھائیوں کے لیے زیادہ محبت کیسے پیدا کر سکتے ہیں جو آپ سے فرق ہیں؟
-