سبق نمبر 35
ہم اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں؟
ہم سب کو فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ ہمارے زیادہتر فیصلوں کا ہم پر اور یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی پر اچھا یا بُرا اثر ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے کہ ہم کہاں رہیں گے، کون سی نوکری کریں گے اور شادی کریں گے یا نہیں۔ جب ہم اچھے فیصلے کرتے ہیں تو ہم خود بھی خوش رہ سکتے ہیں اور یہوواہ کو بھی خوش کر سکتے ہیں۔
1. اچھے فیصلے کرنے میں بائبل آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہے؟
کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے یہوواہ خدا سے دُعا کریں اور بائبل کے ذریعے اُس معاملے کے بارے میں اُس کی سوچ جاننے کی کوشش کریں۔ (امثال 2:3-6 کو پڑھیں۔) کچھ معاملوں کے بارے میں یہوواہ خدا نے صاف صاف حکم دیے ہیں۔ ایسی صورتوں میں اچھا فیصلہ یہی ہوگا کہ آپ یہوواہ کا حکم مانیں۔
لیکن اگر کسی معاملے کے بارے میں بائبل میں کوئی واضح حکم نہیں ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ ایسی صورت میں بھی یہوواہ ”اُس راہ“ پر چلنے میں آپ کی مدد کرے گا جس پر آپ کو چلنا چاہیے۔ (یسعیاہ 48:17) وہ ایسا کیسے کرے گا؟ بائبل میں دیے گئے اصولوں کے ذریعے۔ بائبل میں دیے گئے اصول ایسی سچائیاں ہیں جن سے خدا کی سوچ اور اُس کے احساسات کا پتہ چلتا ہے۔ اکثر بائبل میں کوئی واقعہ پڑھ کر ہمیں کسی معاملے کے بارے میں خدا کی سوچ کا پتہ چلتا ہے۔ جب ہم یہوواہ کی سوچ اور احساسات کو سمجھنے لگتے ہیں تو ہم ایسے فیصلے کر پاتے ہیں جن سے وہ خوش ہوتا ہے۔
2. آپ کو کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے کن باتوں پر غور کرنا چاہیے؟
بائبل میں لکھا ہے: ”ہوشیار آدمی سوچ سمجھ کر قدم اُٹھاتا ہے۔“ (امثال 14:15، نیو اُردو بائبل ورشن) اِس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیں وقت نکال کر یہ سوچنا چاہیے کہ ہم اِس صورتحال میں کیا کیا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اِس کے بعد ہمیں خود سے یہ سوال پوچھنے چاہئیں: ”میرے معاملے کے حوالے سے بائبل میں کون سے اصول دیے گئے ہیں؟ کون سا فیصلہ کرنے سے میرا ذہنی سکون برقرار رہے گا؟ مَیں جو بھی فیصلہ کروں گا، اُس کا دوسروں پر کیا اثر ہوگا؟ اور سب سے بڑھ کر کیا یہوواہ میرے فیصلے سے خوش ہوگا؟“—اِستثنا 32:29۔
یہوواہ ہمیں یہ بتانے کا حق رکھتا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ جب ہم خدا کے حکموں اور اصولوں کو اچھی طرح جان جاتے ہیں اور اِن پر عمل کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو ہم اپنے ضمیر کی تربیت کر رہے ہوتے ہیں۔ ہمارا ضمیر ہمارے اندر کی آواز ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ (رومیوں 2:14، 15) اگر ہم اپنے ضمیر کی اچھی تربیت کرتے ہیں تو ہم اچھے فیصلے کر پاتے ہیں۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
سیکھیں کہ بائبل میں دیے گئے اصول اور ہمارا ضمیر اچھے فیصلے کرنے میں ہماری مدد کیسے کرتا ہے۔
3. بائبل سے رہنمائی حاصل کریں
بائبل میں دیے گئے اصول فیصلے کرتے وقت ہماری رہنمائی کیسے کر سکتے ہیں؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یہوواہ خدا نے ہمیں کون سی نعمت دی ہے؟
یہوواہ خدا نے ہمیں اپنی مرضی سے فیصلے کرنے کی صلاحیت کیوں دی ہے؟
یہوواہ خدا نے ہمیں ایسی کون سی چیز دی ہے جس کی مدد سے ہم اچھے فیصلے کر سکتے ہیں؟
ذرا بائبل میں دیے گئے ایک اصول پر غور کریں۔ اِفسیوں 5:15، 16 کو پڑھیں اور پھر اِس بارے میں باتچیت کریں کہ آپ اِن حلقوں میں اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کیسے کر سکتے ہیں:
روزانہ بائبل پڑھنے کے حوالے سے؟
اچھا شوہر، بیوی، ماں، باپ، بیٹا یا بیٹی بننے کے حوالے سے؟
اِجلاسوں میں جانے کے حوالے سے؟
4. اچھے فیصلے کرنے کے لیے اپنے ضمیر کی تربیت کریں
بائبل میں جن معاملوں کے حوالے سے واضح حکم دیے گئے ہیں، اُن کے بارے میں فیصلہ کرنا آسان ہوتا ہے۔ لیکن اگر کسی معاملے کے بارے میں کوئی واضح حکم نہیں ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
بہن نے کون کون سے کام کیے تاکہ وہ اپنے ضمیر کی تربیت کر سکے اور ایسا فیصلہ کر سکے جس سے یہوواہ خوش ہو؟
دوسروں سے یہ کہنے کی بجائے کہ وہ کسی معاملے میں ہمارے لیے فیصلہ کریں، ہمیں خود فیصلے کیوں کرنے چاہئیں؟ عبرانیوں 5:14 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
شاید ہمیں یہ آسان لگے کہ دوسرے ہمارے لیے فیصلہ کر دیں۔ لیکن اِس آیت کے مطابق ہمیں خود کیا کرنے کے قابل ہونا چاہیے؟
اپنے ضمیر کی تربیت کرنے اور اچھے فیصلے کرنے کے لیے آپ کہاں سے مدد لے سکتے ہیں؟
5. دوسروں کے ضمیر کا احترام کریں
شاید کسی معاملے کے بارے میں ایک شخص فرق فیصلہ کرے اور دوسرا شخص فرق۔ ہم دوسروں کے ضمیر کے لیے احترام کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں دو صورتحال پر غور کریں۔
پہلی صورتحال: ایک بہن کو میکاپ کرنا پسند ہے۔ وہ ایک ایسی کلیسیا میں چلی جاتی ہے جہاں زیادہتر بہنوں کو یہ پسند نہیں کہ میکاپ کِیا جائے۔
رومیوں 15:1 اور 1-کُرنتھیوں 10:23، 24 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
اِن آیتوں کے مطابق وہ بہن کیا فیصلہ کر سکتی ہے؟ اگر آپ کا ضمیر آپ کو ایک کام کرنے کی اِجازت دیتا ہے لیکن دوسرے شخص کا ضمیر اُسے وہ کام کرنے سے منع کرتا ہے تو ایسی صورت میں آپ اِن آیتوں پر کیسے عمل کریں گے؟
دوسری صورتحال: ایک بھائی کو پتہ ہے کہ بائبل میں حد میں رہ کر شراب پینے سے منع نہیں کِیا گیا لیکن وہ پھر بھی شراب نہیں پیتا۔ اُسے ایک ایسی دعوت میں بلایا جاتا ہے جہاں دوسرے بھائی شراب پی رہے ہوتے ہیں۔
واعظ 7:16 اور رومیوں 14:1، 10 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
اِن آیتوں کے مطابق وہ بھائی کیا فیصلہ کر سکتا ہے؟ اگر دوسروں کا ضمیر اُنہیں ایک کام کرنے کی اِجازت دیتا ہے لیکن آپ کا ضمیر آپ کو وہ کام کرنے سے منع کرتا ہے تو ایسی صورت میں آپ اِن آیتوں پر کیسے عمل کریں گے؟
اچھے فیصلے کرنے کے لیے یہ کام کریں:
1. یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ صحیح فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کرے۔—یعقوب 1:5۔
2. بائبل اور اِس سے تیار کی گئی کتابوں اور رسالوں سے ایسے اصول ڈھونڈیں جو آپ کی صورتحال پر لاگو ہوتے ہیں۔ آپ تجربہکار مسیحیوں سے بھی بات کر سکتے ہیں۔
3. غور کریں کہ آپ کے فیصلے کا آپ کے ضمیر اور دوسروں کے ضمیر پر کیا اثر ہوگا۔
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”جو آپ کا دل چاہے، وہ کریں۔ دوسروں کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔“
ہمیں خدا اور دوسرے لوگوں کے احساسات کا لحاظ کیوں رکھنا چاہیے؟
خلاصہ
کسی معاملے میں اچھا فیصلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اُس معاملے کے بارے میں یہوواہ کی سوچ جانیں۔ اِس کے علاوہ ہمیں اِس بات پر بھی غور کرنا چاہیے کہ ہمارے فیصلے کا دوسروں پر اچھا اثر ہوگا یا بُرا۔
دُہرائی
آپ ایسے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں جن سے یہوواہ خوش ہو؟
آپ اپنے ضمیر کی تربیت کیسے کر سکتے ہیں؟
آپ دوسروں کے ضمیر کا احترام کیسے کر سکتے ہیں؟
مزید جانیں
آپ ایسے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں جن سے خدا کے ساتھ آپ کی دوستی مضبوط ہو؟
”ایسے فیصلے کریں جن سے خدا کی بڑائی (مینارِنگہبانی، 1 اپریل 2011ء)
اِس بات کو اَور اچھی طرح سمجھیں کہ یہوواہ اپنے بندوں کی رہنمائی کیسے کرتا ہے۔
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ ایک شخص ایک مشکل فیصلہ کیسے کر پایا۔
جانیں کہ آپ اُن معاملوں میں یہوواہ خدا کو کیسے خوش کر سکتے ہیں جن کے سلسلے میں اُس نے کوئی واضح حکم نہیں دیا۔
”کیا آپ کو ہمیشہ بائبل کے حکم کی ضرورت پڑتی ہے؟“ (مینارِنگہبانی، 1 دسمبر 2003ء)