سوالات از قارئین
کن حالات میں روحانی وجوہات کی بِنا پر ایک مسیحی خاتون کا سر ڈھانپنا مناسب ہے؟
پولس رسول نے لکھا، ”جو عورت بےسرڈھنکے دُعا یا نبوّت کرتی ہے وہ اپنے سر کو بےحُرمت کرتی ہے۔“ کیوں؟ اسلئےکہ سرداری کے الہٰی اُصول کے مطابق: ”عورت کا سر مرد“ ہے۔ مسیحی کلیسیا میں عموماً دُعا کرنے یا سکھانے کی ذمہداری مرد کی ہوتی ہے۔ لہٰذا جب ایک مسیحی خاتون پرستش سے تعلق رکھنے والے معاملات کی دیکھبھال کرتی ہے جو عموماً اُسکے شوہر یا کسی بپتسمہیافتہ بھائی کی ذمہداری ہے تو اُسے اپنا سر ڈھانپنا چاہئے۔—۱-کرنتھیوں ۱۱:۳-۱۰۔
ایک مسیحی خاتون کو اپنی بیاہتا زندگی میں اپنے سر کو ڈھانپنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، جب خاندان بائبل مطالعے یا کھانے کیلئے جمع ہوتا ہے تو تعلیم دینے اور خدا سے دُعا کرنے کے معاملات میں عموماً شوہر پیشوائی کرتا ہے۔ تاہم، اگر وہ بےایمان ہے تو یہ ذمہداری بیوی کی ہے۔ لہٰذا اپنے اور دوسروں کیلئے باآواز دُعا کرتے یا شوہر کی موجودگی میں اپنے بچوں کیساتھ بائبل مطالعہ کرتے وقت ایک مسیحی بہن کیلئے اپنا سر ڈھانپنا مناسب ہے۔ شوہر کی غیرموجودگی میں بیوی کو سر ڈھانپنے کی ضرورت نہیں اسلئےکہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کا الہٰی اختیار رکھتی ہے۔—امثال ۱:۸؛ ۶:۲۰۔
تاہم، اگر خاندان میں ایک نوجوان بیٹا یہوواہ خدا کا مخصوصشُدہ، بپتسمہیافتہ خادم ہے تو پھر کیا ہو؟ مسیحی کلیسیا کا فرد ہونے کے باعث بیٹے کو خاندان کے مردوں سے ہدایت حاصل کرنی چاہئے۔ (۱-تیمتھیس ۲:۱۲) اگر باپ ایماندار ہے تو بیٹے کو تعلیم دینے کی ذمہداری اُس کی ہے۔ تاہم، باپ کی غیرموجودگی میں اگر ماں اپنے نوجوان بپتسمہیافتہ بیٹے اور دیگر بچوں کو بائبل مطالعہ کراتی ہے تو اُسے اپنا سر ڈھانپنا چاہئے۔ اگر وہ چاہے تو ایسے مطالعے یا کھانے کے اوقات پر اپنے بپتسمہیافتہ بیٹے سے دُعا کی درخواست کر سکتی ہے۔ وہ یہ محسوس کرتے ہوئے خود بھی دُعا کر سکتی ہے کہ وہ فیالحال ایسا کرنے کے قابل نہیں۔ اگر وہ ایسے موقع پر دُعا کرنے کا انتخاب کرتی ہے تو اُسے سر ڈھانپنا چاہئے۔
بعض کلیسیائی کارگزاریوں میں حصہ لیتے وقت مسیحی خواتین کو سر ڈھانپنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، ہفتے کے دوران میدانی خدمت کیلئے اجلاس پر بپتسمہیافتہ بھائیوں کی بجائے شاید مسیحی بہنیں ہی موجود ہوتی ہیں۔ دیگر مواقع پر، بپتسمہیافتہ بھائی کلیسیائی اجلاس پر غیرحاضر ہو سکتے ہیں۔ اگر ایک بہن کو میدانی خدمت یا کلیسیائی بندوبست کے تحت اجلاس پر ایسی ذمہداریاں پوری کرنی پڑتی ہیں جو عموماً ایک بھائی سرانجام دیتا ہے تو اُسے اپنے سر کو ڈھانپنے کی ضرورت ہے۔
کیا مسیحی بہنوں کو بائبل تقاریر کا زبانی یا اشاروں کی زبان میں ترجمہ یا کلیسیائی اجلاس پر استعمال ہونے والی بائبل کی امدادی کتاب سے پیراگراف کی پڑھائی کرتے وقت سر ڈھانپنے کی ضرورت ہے۔ جی نہیں۔ ان ذمہداریوں کو پورا کرنے والی بہنیں صدارت کرنے یا تعلیم دینے کا کام نہیں کرتیں۔ اسی طرح، مظاہروں میں حصہ لینے، تجربات بیان کرنے یا مسیحی خدمتی سکول میں طالبعلموں کی تقاریر دینے والی بہنوں کیلئے سر ڈھانپنا ایک تقاضا نہیں۔
کلیسیا میں تعلیم دینے کا کام صرف بپتسمہیافتہ بھائیوں کا ہے جبکہ کلیسیا کے باہر منادی اور تعلیم دینے کی ذمہداری بہنوں اور بھائیوں دونوں کی ہے۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰) لہٰذا یہوواہ کے گواہ بھائی کی موجودگی میں بےایمانوں سے خدا کے کلام کی بابت باتچیت کرتے وقت ایک مسیحی بہن کو سر ڈھانپنے کی ضرورت نہیں ہے۔
تاہم، منصوبے کے تحت کسی گھر میں ایک مخصوص، بپتسمہیافتہ بھائی کی موجودگی میں باضابطہ بائبل مطالعہ کراتے وقت صورتحال مختلف ہوتی ہے۔ یہ تعلیم دینے کا پیشگی بندوبست ہے جس میں مطالعہ کرانے والا درحقیقت صدارت کرتا ہے۔ ایسے حالات میں مطالعہ کلیسیائی حدود میں آتا ہے۔ اگر ایک بپتسمہیافتہ گواہ بہن ایک بپتسمہیافتہ گواہ بھائی کی موجودگی میں مطالعہ کراتی ہے تو وہ مناسب طور پر سر ڈھانپتی ہے۔ تاہم، مخصوصشُدہ بھائی کو دُعا کرنی چاہئے۔ ایک بہن مخصوصشُدہ بھائی کی موجودگی میں دُعا نہیں کر سکتی، تاہم غیرمعمولی حالات میں وہ ایسا کر سکتی ہے، جیساکہ بھائی قوتِگویائی سے محروم ہے۔
بعضاوقات ایک مسیحی بہن کسی ایسے بھائی کو بائبل مطالعہ پر لیجا سکتی ہے جو غیربپتسمہیافتہ بادشاہتی مُناد ہے۔ اگر بہن چاہے تو اُس سے مطالعہ کرانے کی درخواست کر سکتی ہے۔ چونکہ وہ یہوواہ سے دُعا میں بپتسمہیافتہ بہن کی مناسب نمائندگی نہیں کر سکتا لہٰذا بہن کا مطالعہ پر دُعا کرنا بہتر ہوگا۔ تاہم بہن کو مطالعہ کراتے اور ان حالات کے تحت دُعا کرتے وقت اپنا سر ڈھانپنا چاہئے۔ اگرچہ بھائی ایک بپتسمہیافتہ پبلشر نہیں ہے توبھی بےایمان لوگ اُس کی منادی کی کارگزاری کی وجہ سے کلیسیا کے فرد کے طور پر اُس کی شناخت کرتے ہیں۔
پولس رسول نے لکھا، ”پس فرشتوں کے سبب سے عورت کو چاہئے کہ اپنے سر پر محکوم ہونے کی علامت رکھے۔“ جیہاں، مسیحی بہنوں کو وفاداری سے یہوواہ کی اطاعت کرنے والے ہزاروں فرشتوں کیلئے عمدہ نمونہ قائم کرنے کا شرف حاصل ہے۔ پس موقع کی مناسبت سے خداپرست عورتوں کا اپنے سروں کو ڈھانپنا کسقدر موزوں ہے!
[صفحہ ۲۶ پر تصویریں]
سر ڈھانپنا سرداری کیلئے احترام کی علامت ہے