-
بائبل میں غیرشادیشُدہ رہنے اور شادی کرنے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
5. سوچ سمجھ کر شریکِحیات چُنیں
اپنا شریکِحیات چُننا زندگی کے سب سے اہم فیصلوں میں سے ایک ہے۔ متی 19:4-6، 9 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
ایک مسیحی کو جلدبازی میں شادی کرنے کا فیصلہ کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
بائبل یہ سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کہ آپ کو اُس شخص میں کون سی باتیں دیکھنی چاہئیں جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو ایسے شخص سے شادی کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے جو یہوواہ سے پیار کرتا ہو۔b 1-کُرنتھیوں 7:39 اور 2-کُرنتھیوں 6:14 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
ہمیں صرف اپنے ہمایمان سے شادی کیوں کرنی چاہیے؟
اگر کوئی مسیحی کسی ایسے شخص سے شادی کرتا ہے جو یہوواہ سے پیار نہیں کرتا تو آپ کے خیال میں یہوواہ کو کیسا لگے گا؟
-