-
ہم اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں؟اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
3. بائبل سے رہنمائی حاصل کریں
بائبل میں دیے گئے اصول فیصلے کرتے وقت ہماری رہنمائی کیسے کر سکتے ہیں؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یہوواہ خدا نے ہمیں کون سی نعمت دی ہے؟
یہوواہ خدا نے ہمیں اپنی مرضی سے فیصلے کرنے کی صلاحیت کیوں دی ہے؟
یہوواہ خدا نے ہمیں ایسی کون سی چیز دی ہے جس کی مدد سے ہم اچھے فیصلے کر سکتے ہیں؟
ذرا بائبل میں دیے گئے ایک اصول پر غور کریں۔ اِفسیوں 5:15، 16 کو پڑھیں اور پھر اِس بارے میں باتچیت کریں کہ آپ اِن حلقوں میں اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کیسے کر سکتے ہیں:
روزانہ بائبل پڑھنے کے حوالے سے؟
اچھا شوہر، بیوی، ماں، باپ، بیٹا یا بیٹی بننے کے حوالے سے؟
اِجلاسوں میں جانے کے حوالے سے؟
-
-
ایسی تفریح کریں جس سے یہوواہ خدا خوش ہواب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
2. ہمیں اِس بات کا دھیان کیوں رکھنا چاہیے کہ ہم تفریح میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟
اگر ہم ایسی تفریح کرتے ہیں جو خدا کے معیاروں کے خلاف نہیں ہے تو بھی ہمیں اِس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ ہم اِس میں بہت زیادہ وقت صرف نہ کریں۔ ایسا کرنے سے ہمارے پاس زیادہ اہم کاموں کے لیے وقت نہیں بچے گا۔ بائبل میں ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ہم ”اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کریں۔“—اِفسیوں 5:15، 16 کو پڑھیں۔
-
-
ایسی تفریح کریں جس سے یہوواہ خدا خوش ہواب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
4. اپنے وقت کو سمجھداری سے اِستعمال کریں
ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
اِس ویڈیو میں جس بھائی کو دِکھایا گیا ہے، وہ غلط قسم کی تفریح نہیں کر رہا تھا۔ لیکن وہ جس طرح سے اپنے وقت کو اِستعمال کر رہا تھا، اُس کا اُس پر کیا اثر ہو رہا تھا؟
فِلپّیوں 1:10 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
اِس آیت کی مدد سے ہم یہ فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں کہ ہمیں تفریح میں کتنا وقت صرف کرنا چاہیے؟
-