-
آپ مشکلوں کے باوجود بائبل کورس جاری کیسے رکھ سکتے ہیں؟اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
آپ مشکلوں کے باوجود بائبل کورس جاری کیسے رکھ سکتے ہیں؟
بائبل کورس ایک خوشگوار سفر کی طرح ہے۔ لیکن اِس سفر میں مشکلیں بھی آ سکتی ہیں۔ کبھی کبھار شاید آپ سوچیں کہ آپ بائبل کورس جاری رکھ پائیں گے یا نہیں۔ آپ کو بائبل کورس کیوں کرتے رہنا چاہیے؟ آپ مشکلوں کے باوجود بائبل کورس جاری کیسے رکھ سکتے ہیں؟
1. بائبل کورس کرنا کیوں فائدہمند ہے؟
”خدا کا کلام زندہ اور مؤثر ہے۔“ (عبرانیوں 4:12) بائبل ایک بیشقیمت کتاب ہے کیونکہ اِس کے ذریعے آپ کو پتہ چل سکتا ہے کہ خدا آپ کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہے اور کیا سوچتا ہے۔ بائبل کے ذریعے آپ کو نہ صرف علم ملتا ہے بلکہ سچی دانشمندی اور اُمید بھی ملتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بائبل یہوواہ خدا کا دوست بننے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ جب آپ بائبل کی تعلیم حاصل کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی پر اثر کرتی ہے اور آپ کی زندگی بہتر ہو جاتی ہے۔
2. یہ سمجھنا کیوں ضروری ہے کہ بائبل میں پائی جانے والی سچائیاں کتنی اہم ہیں؟
بائبل میں پائی جانے والی سچائیاں قیمتی خزانوں کی طرح ہیں۔ اِسی لیے بائبل میں یہ نصیحت کی گئی ہے کہ ”سچائی کو مول لے اور اُسے بیچ نہ ڈال۔“ (امثال 23:23) اگر آپ یہ یاد رکھیں گے کہ بائبل میں پائی جانے والی سچائیاں کتنی قیمتی ہیں تو آپ مشکلوں کے باوجود بھی بائبل کورس جاری رکھ پائیں گے۔—امثال 2:4، 5 کو پڑھیں۔
3. یہوواہ خدا بائبل کورس جاری رکھنے میں آپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے؟
یہوواہ خدا نے آپ کو بنایا ہے اور وہ آپ کا دوست ہے۔ اِس لیے وہ آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ آپ اُس کے بارے میں سیکھ سکیں۔ وہ آپ میں ”خواہش اور طاقت پیدا“ کر سکتا ہے تاکہ آپ اُس کے کلام کی تعلیم حاصل کرتے رہیں۔ (فِلپّیوں 2:13 کو پڑھیں۔) اِس لیے اگر کبھی آپ کا جوش ٹھنڈا پڑ رہا ہو تو وہ آپ کا جوش بڑھا سکتا ہے تاکہ آپ بائبل کورس جاری رکھیں اور اُن باتوں پر عمل کرتے رہیں جو آپ سیکھ رہے ہیں۔ اگر کبھی آپ کو لگے کہ آپ میں اِتنی طاقت نہیں ہے کہ آپ مشکلوں یا مخالفت کا سامنا کر سکیں تو وہ آپ کو اَور طاقت دے سکتا ہے۔ ہر روز یہوواہ خدا سے دُعا کریں کہ وہ بائبل کورس جاری رکھنے میں آپ کی مدد کرے۔—1-تھسلُنیکیوں 5:17۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
دیکھیں کہ آپ مصروفیت یا مخالفت کے باوجود بائبل کورس جاری کیسے رکھ سکتے ہیں۔ پھر جانیں کہ یہوواہ خدا اِس سلسلے میں آپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے۔
4. بائبل کورس کرنے کو خاص اہمیت دیں
کبھی کبھار ہماری زندگی اِتنی مصروف ہو جاتی ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس بائبل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔ ایسی صورت میں ہم کیا کر سکتے ہیں؟ فِلپّیوں 1:10 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
آپ کے خیال میں زندگی میں ”کون سی باتیں زیادہ اہم ہیں“؟
آپ بائبل کورس کرنے کو خاص اہمیت کیسے دے سکتے ہیں؟
(1) اگر آپ ایک بالٹی میں پہلے ریت ڈالیں گے اور پھر پتھر تو پتھر اُس میں پورے نہیں آئیں گے۔
(2) اگر آپ بالٹی میں پہلے پتھر ڈالیں گے تو پھر آپ اِس میں کافی ساری ریت بھی ڈال سکیں گے۔ اِسی طرح اگر آپ اُن کاموں کو جو ”زیادہ اہم ہیں،“ پہلے کریں گے تو آپ کے پاس دوسرے کاموں کے لیے بھی وقت بچ جائے گا۔
بائبل کی تعلیم حاصل کرنے سے ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں خدا کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ یوں ہم خدا کو جان پاتے ہیں اور اُس کی عبادت کرنا سیکھ پاتے ہیں۔ متی 5:3 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
اگر آپ بائبل کورس کرنے کو خاص اہمیت دیں گے تو آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟
5. مخالفت کے باوجود بائبل کورس جاری رکھیں
ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ آپ کو بائبل کورس کرنے سے روکنے کی کوشش کریں۔ اِس سلسلے میں فرانچسکو کی مثال پر غور کریں۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
جب فرانچسکو نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کو اُن باتوں کے بارے میں بتایا جو وہ سیکھ رہے تھے تو اُن لوگوں کا کیا ردِعمل تھا؟
فرانچسکو کو بائبل کورس جاری رکھنے سے کیا اجر ملا؟
دوسرا تیمُتھیُس 2:24، 25 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
آپ کے گھر والے اور دوست اُن باتوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں جو آپ سیکھ رہے ہیں؟
اگر کوئی اِس بات سے خوش نہیں ہوتا کہ آپ بائبل کورس کر رہے ہیں تو اِن آیتوں کے مطابق آپ کو اُس کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے؟ آپ کو ایسا کیوں کرنا چاہیے؟
6. یہوواہ خدا پر بھروسا رکھیں
جیسے جیسے ہم یہوواہ کے قریب ہوتے جاتے ہیں، ہمارے دل میں اُسے خوش کرنے کی خواہش بڑھتی جاتی ہے۔ لیکن پھر بھی ہمیں کچھ ایسی تبدیلیاں کرنا مشکل لگ سکتا ہے جو خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہیں۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے تو ہمت نہ ہاریں۔ یہوواہ خدا آپ کی مدد کرے گا۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
جمِ نے یہوواہ خدا کو خوش کرنے کے لیے کون کون سی تبدیلیاں کیں؟
آپ کو جمِ کی کس بات نے متاثر کِیا ہے؟
عبرانیوں 11:6 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یہوواہ خدا اُن لوگوں کے لیے کیا کرے گا جو اُسے جاننے اور اُسے خوش کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں؟
اِس آیت کے مطابق یہوواہ خدا اُس وقت کیسا محسوس کرتا ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ آپ بائبل کورس کرنے کے لیے کتنی کوشش کر رہے ہیں؟
شاید کوئی شخص پوچھے: ”آپ یہوواہ کے گواہوں سے بائبل کورس کیوں کر رہے ہیں؟“
آپ کیا جواب دیں گے؟
خلاصہ
یہ سچ ہے کہ کبھی کبھار بائبل کورس کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن ایسا کرنے سے آپ اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزار پائیں گے۔ یہوواہ خدا پر بھروسا رکھیں اور وہ آپ کو اِس کا اجر دے گا۔
دُہرائی
بائبل میں پائی جانے والی سچائیاں آپ کے لیے قیمتی کیوں ہیں؟
یہ جاننے کے بعد کہ ”کون سی باتیں زیادہ اہم ہیں،“ آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
آپ کو بائبل کورس جاری رکھنے کے لیے یہوواہ خدا سے مدد کیوں مانگنی چاہیے؟
مزید جانیں
اِس مضمون میں چار ایسے طریقوں پر غور کریں جن کے ذریعے بہت سے لوگوں نے وقت کا بھرپور اِستعمال کرنا سیکھا ہے۔
”آپ وقت کا بھرپور اِستعمال کیسے کر سکتے ہیں؟“ (جاگو! اپریل-جون 2014ء)
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ یہوواہ خدا نے اُس وقت ایک عورت کی مدد کیسے کی جب اُس کا شوہر یہ نہیں سمجھ پا رہا تھا کہ وہ خدا کو خوش کرنے کے لیے اِتنی محنت کیوں کر رہی ہے۔
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ جب ایک عورت بائبل کورس کرنے سے پیچھے نہیں ہٹی تو اِس کا اُس کے شوہر پر کیا اثر ہوا۔
یہوواہ کے گواہوں پر کبھی کبھار یہ اِلزام لگایا جاتا ہے کہ وہ گھروں میں پھوٹ ڈالتے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟
”کیا یہوواہ کے گواہ گھروں میں پھوٹ ڈالتے ہیں؟“ (ویبسائٹ پر مضمون)
-
-
یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیںاب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
3. یہوواہ خدا آپ کی مدد کیسے کرے گا تاکہ آپ اُس کے اَور قریب جا سکیں؟
بائبل میں لکھا ہے: ”خدا . . . آپ کی اچھی طرح تربیت [کرے] گا۔ وہ آپ کو مضبوط بنائے گا۔ وہ آپ کو طاقت بخشے گا۔ وہ آپ کو قائم کرے گا۔“ (1-پطرس 5:10) ہم سب کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن یہوواہ خدا فرق فرق طریقوں سے ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم آزمائشوں کا مقابلہ کر سکیں۔ (زبور 139:23، 24) وہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہمارے اندر خواہش اور طاقت پیدا کرے گا تاکہ ہم وفاداری سے اُس کی خدمت کر سکیں۔—فِلپّیوں 2:13 کو پڑھیں۔
-