مسیحیوں کے طور پر زندگی
بوڑھی عورتوں کے ساتھ ماں جیسا اور جوان عورتوں کے ساتھ بہن جیسا سلوک کریں
پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں بوڑھے بہن بھائیوں کے ساتھ ایسے پیش آنا چاہیے جیسے وہ ہمارے ماں باپ ہوں اور جوانوں کے ساتھ ایسے پیش آنا چاہیے جیسے وہ ہمارے بہن بھائی ہوں۔ (1-تیمُتھیُس 5:1، 2 کو پڑھیں۔) بھائیوں کو خاص طور پر بہنوں کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔
ایک بھائی کو کبھی کسی بہن کے ساتھ فلرٹ یا دللگی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کوئی ایسا کام کرنا چاہیے جس سے ایک بہن کو اُس کی موجودگی میں اُلجھن یا عجیب محسوس ہو۔ (ایو 31:1) ایک غیرشادیشُدہ بھائی کو کسی غیرشادیشُدہ بہن کے جذبات کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔
جب کوئی بہن بزرگوں سے کوئی سوال پوچھتی ہے یا کسی مسئلے کی طرف اُن کی توجہ دِلاتی ہے تو بزرگوں کو اُس کی بات پر دھیان دینا چاہیے۔ بزرگوں کو اُن بہنوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے جن کی حفاظت کرنے کے لیے اُن کے شوہر نہیں ہیں۔—رُوت 2:8، 9۔
ویڈیو ”کلیسیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں—بیواؤں اور یتیموں کے لیے“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
کلیسیا کے بہن بھائیوں نے بہن سُو سُو مائنٹ کے لیے محبت کیسے ظاہر کی؟
بہن بھائیوں کی محبت سے گاؤں کے لوگوں کو گواہی کیسے ملی؟
بہن بھائیوں کی محبت نے بہن سُو سُو مائنٹ کی بیٹیوں پر کیا اثر ڈالا؟
آپ کن طریقوں سے اپنی کلیسیا میں بہنوں کے لیے محبت اور فکرمندی ظاہر کر سکتے ہیں؟