بچپن سے اُنکی تربیت کریں
,جدید تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ ”نازائیدہ بچے آوازوں کے لئے عضویاتی ردِعمل دکھاتے ہیں۔“ یونیورسٹی آف نارتھ کیرؔولینا کے محققین نے ”دریافت کِیا ہے کہ اسکے بعد کہ جب ماؤں نے رحم کے اندر اپنے بچوں کو کچھ پڑھ کر سنایا تو دوبارہ وہی اقتباسات پڑھے جانے پر نوزائیدہ بچوں نے اُس کیلئے ردِعمل دکھایا،“ وینیپیگ فری پریس بیان کرتی ہے۔ جب عورتیں دورانِحمل باآواز پڑھتی ہیں، تو یہ بچے میں اچھی اخلاقی اقدار جاگزین کرنے میں بڑا معاون ہو سکتا ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ تیمتھیسؔ ’بچپن سے پاک نوشتوں سے واقف تھا۔‘ (۲-تیمتھیس ۳:۱۴، ۱۵) بدیہی طور پر، اُسکی ماں اور اُسکی نانی نے بچپن سے اُسکی تربیت کرنے کی اہمیت کی قدر کی تھی، جس میں غالباً باآواز پڑھنا بھی شامل تھا۔
مصنف جمؔ ٹرلیس بیان کرتا ہے کہ ”زندگی کی سب سے طاقتور مہارت پڑھائی ہے جو آجکل ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہے۔“ باآواز پڑھنے سے زبان اور ذخیرہِالفاظ کی مہارتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
جیسے ہی آپ اپنے بچے سے باتچیت کرنا شروع کرتے ہیں اُسی وقت سے اُس کے سامنے باآواز پڑھنا شروع کر دینا دانشمندی کی بات ہے۔ اگرچہ آپ کا نازائیدہ یا نوزائیدہ بچہ شروع میں جوکچھ آپ کہتے ہیں اُسے نہیں سمجھے گا، تاہم امکانی دُوررس فوائد اس بات کا تقاضا کرتے ہیں۔ امثال ۲۲:۶ بیان کرتی ہے: ”لڑکے کی اُس راہ میں تربیت کر جس پر اُسے جانا ہے۔ وہ بوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مڑیگا۔“
آپ کیا پڑھ سکتے ہیں جو عملی اور مفید بھی ہو؟ ہر روز اپنے بچے کے سامنے باآواز بائبل پڑھیں۔ نیز دیگر کارآمد مطبوعات بھی پڑھیں، جیسےکہ لسننگ ٹو دی گریٹ ٹیچر، مائے بُک آف بائبل سٹوریز، دی گریٹسٹ مین ہُو ایور لِوڈ، اور مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالوں کے مضامین۔
سچ ہے کہ اس طریقے سے خود کو وقف کرنے کیلئے وقت چاہئے، لیکن یہ اچھی طرح سے صرف کِیا گیا وقت ہے۔ یہ اس چیز کو ظاہر کرنے کا واضح طریقہ ہے کہ آپ اپنے بچے کی پرواہ کرتے اور اُس سے محبت کرتے ہیں۔ (۳۱ ۰۷/۱۵ w۹۶)