مسیحیوں کے طور پر زندگی
اُن لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں
ہمیں اُن لوگوں کے ساتھ وقت کیوں گزارنا چاہیے جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں؟ ایسا کرنا اِس لیے ضروری ہے کیونکہ ہم جن لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، وہ ہم پر اچھا یا بُرا اثر ڈالتے ہیں۔ (امثا 13:20) مثال کے طور پر جب تک بادشاہ یوآس، کاہنِاعظم یہویدع کے ساتھ وقت گزارتے رہے تب تک اُنہوں نے وہی کام کیے ”جو [یہوواہ] کی نظر میں ٹھیک“ تھے۔ (2-توا 24:2) لیکن یہویدع کی وفات کے بعد یوآس نے بُرے ساتھیوں سے دوستی کر لی اور یہوواہ کو چھوڑ دیا۔—2-توا 24:17-19۔
پہلی صدی عیسوی میں پولُس رسول نے مسیحی کلیسیا کو ایک ”بڑے گھر“ سے اور کلیسیا کے ارکان کو ”برتنوں“ سے تشبیہ دی۔ اگر ہم ایسے لوگوں سے دُور رہتے ہیں جو یہوواہ کے معیاروں کے مطابق نہیں چلتے تو ہم ایسا برتن ثابت ہوں گے ”جو اعلیٰ کاموں کے لیے اِستعمال ہوتا ہے،“ پھر چاہے یہ لوگ ہمارے گھرانے کے افراد ہوں یا کلیسیا کے۔ (2-تیم 2:20، 21) آئیں، عزم کریں کہ ہم ہمیشہ ایسے لوگوں کو اپنا دوست بنائیں گے جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں اور ہمیں اُس کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ویڈیو ”بُرے ساتھیوں سے دُور رہنا سیکھیں“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
ہم کن طریقوں سے بُرے ساتھیوں کے ساتھ وقت گزارنے کے خطرے میں پڑ سکتے ہیں؟
اِس ویڈیو میں دِکھائے گئے تین مسیحی بُرے ساتھیوں سے دُور رہنے کے قابل کیسے ہوئے؟
اچھے دوستوں کا اِنتخاب کرنے میں بائبل کے کون سے اصول ہمارے کام آ سکتے ہیں؟