نوجوانو! اپنی ترقی سب پر ظاہر کریں
”اِن باتوں کی فکر رکھ۔ اِن ہی میں مشغول رہ تاکہ تیری ترقی سب پر ظاہر ہو۔“—۱-تیم ۴:۱۵۔
۱. خدا نوجوانوں کے لئے کیا چاہتا ہے؟
”اَے جوان تُو اپنی جوانی میں خوش ہو اور اُس کے ایّام میں اپنا جی بہلا۔“ (واعظ ۱۱:۹) یہ الفاظ اسرائیل کے دانشمند بادشاہ سلیمان نے یہوواہ خدا کے الہام سے تحریر کئے تھے۔ جیہاں، یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ آپ نہ صرف جوانی میں بلکہ ساری زندگی خوش رہیں۔ تاہم، جوانی میں اکثر ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جو کسی شخص کے مستقبل پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ خدا کا وفادار خادم ایوب بھی’اپنی جوانی کی بدکاریوں‘ یعنی غلطیوں پر پشیمان ہوا۔ (ایو ۱۳:۲۶) جوانی میں ایک مسیحی کو بہت سے اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ اگر وہ کوئی غلط فیصلہ کر لیتا ہے تو یہ اُس کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے اور اُسے پوری زندگی اِس کے نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔—واعظ ۱۱:۱۰۔
۲. بائبل کی کون سی مشورت پر عمل کرنے سے نوجوان سنگین غلطیاں کرنے سے بچ سکتے ہیں؟
۲ نوجوانوں کو اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ اِس سلسلے میں کرنتھیوں کے نام پولس رسول کی مشورت پر غور کریں: ”تُم سمجھ میں بچے نہ بنو . . . سمجھ میں جوان بنو۔“ (۱-کر ۱۴:۲۰) اِس مشورت پر دھیان دینے سے نوجوان سمجھداری سے فیصلہ کرنے اور سنگین غلطیاں کرنے سے بچنے کے قابل ہوں گے۔
۳. آپ سمجھداری سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟
۳ اگر آپ جوان ہیں تو یاد رکھیں کہ سمجھداری سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے کوشش درکار ہے۔ پولس رسول نے تیمتھیس کو بتایا: ”کوئی تیری جوانی کی حقارت نہ کرنے پائے بلکہ تُو ایمانداروں کے لئے کلام کرنے اور چالچلن اور محبت اور ایمان اور پاکیزگی میں نمونہ بن . . . پڑھنے اور نصیحت کرنے اور تعلیم دینے کی طرف متوجہ رہ . . . اِن باتوں کی فکر رکھ۔ اِن ہی میں مشغول رہ تاکہ تیری ترقی سب پر ظاہر ہو۔“ (۱-تیم ۴:۱۲-۱۵) پس مسیحی نوجوانوں کو اپنی ترقی دوسروں پر ظاہر کرنی چاہئے۔
ترقی سے کیا مُراد ہے؟
۴. خدا کی خدمت میں ترقی کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟
۴ ترقی سے مُراد ”آگے بڑھنا یا بہتری لانا“ ہے۔ پولس رسول نے تیمتھیس کو کلام کرنے نیز چالچلن، محبت، ایمان اور پاکیزگی میں ترقی کرنے کی تاکید کی۔ اِس کیساتھساتھ اُس نے تیمتھیس کو خدمت میں ترقی کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اُسے ہر لحاظ سے دوسروں کے لئے ایک اچھی مثال قائم کرنے کی کوشش کرنی تھی۔ جیہاں، تیمتھیس کو خدا کی خدمت میں ترقی کرتے رہنے کی ضرورت تھی۔
۵، ۶. (ا) تیمتھیس نے اپنی ترقی کب ظاہر کرنا شروع کی؟ (ب) آجکل نوجوان خدا کی خدمت کرنے کے سلسلے میں تیمتھیس کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟
۵ پولس رسول نے تیمتھیس کو یہ نصیحت غالباً ۶۱ اور ۶۴ عیسوی کے درمیان کسی وقت دی تھی۔ اُس وقت تیمتھیس کلیسیا میں ایک بزرگ کے طور خدمت انجام دے رہا تھا۔ وہ خدا کی خدمت میں کافی حد تک ترقی کر چکا تھا۔ سن ۴۹ یا ۵۰ عیسوی میں جب تیمتھیس تقریباً ۲۰ سال کا تھا تو وہ خدا کی خدمت میں ترقی کرنے کی وجہ سے ”لسترؔہ اور اکنیمؔ کے بھائیوں میں نیکنام تھا۔“ (اعما ۱۶:۱-۵) اُس وقت پولس رسول تیمتھیس کو مختلف کلیسیاؤں کا دورہ کرنے کے لئے اپنے ساتھ لے گیا۔ اِس کے چند ماہ بعد تیمتھیس کو مزید ترقی کرتے دیکھ کر پولس رسول نے اُسے تھسلنیکے کے مسیحیوں کی حوصلہافزائی کرنے اور اُن کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے بھیجا۔ (۱-تھسلنیکیوں ۳:۱-۳، ۶ کو پڑھیں۔) اِس سے پتہ چلتا ہے کہ جب تیمتھیس نوجوان تھا تو وہ دوسروں پر اپنی ترقی ظاہر کر رہا تھا۔
۶ اب وقت ہے کہ آپ جو کلیسیا میں نوجوان ہیں اپنے اندر خوبیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ چالچلن اور دوسروں کو بائبل کی سچائیاں سکھانے کے سلسلے میں عمدہ مثال قائم کر سکیں۔ یاد کریں کہ جب یسوع ۱۲ سال تھا تو وہ ”حکمت . . . میں ترقی کرتا گیا۔“ (لو ۲:۵۲) آئیں اب اِس بات پر غور کریں کہ آپ زندگی کے کن تین حلقوں میں اپنی ترقی دوسروں پر ظاہر کر سکتے ہیں: (۱) جب آپ کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، (۲) جب آپ شادی کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں اور (۳) جب آپ ایک ”اچھا خادم“ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔—۱-تیم ۴:۶۔
”سمجھداری“ سے مشکلات کا مقابلہ کریں
۷. مشکلات کا نوجوانوں پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟
۷ ایک ۱۷ سالہ مسیحی بہن، کیرل نے کہا: ”بعضاوقات، مَیں بہت پریشان ہو جاتی اور ذہنی اور جسمانی طور پر اِتنا تھک جاتی تھی کہ مَیں صبح اُٹھ نہیں پاتی تھی۔“a وہ کیوں اِتنی پریشان رہتی تھی؟ کیونکہ جب کیرل دس سال کی تھی تو اُس کے والدین میں طلاق ہوگئی۔ اِس کے بعد اُسے اپنی ماں کے ساتھ رہنا پڑا جو خدا کے کلام میں درج اخلاقی اصولوں کے مطابق نہیں چلتی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ کیرل کی طرح آپ بھی کسی ایسی پریشانکُن صورتحال کا سامنا کر رہے ہوں جس کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔
۸. تیمتھیس کو کن مشکلات کا سامنا تھا؟
۸ خدا کی خدمت میں ترقی کرتے وقت تیمتھیس کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مثال کے طور پر، وہ معدے کی خرابی کی وجہ سے ”اکثر کمزور [”بیمار،“ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن]“ رہتا تھا۔ (۱-تیم ۵:۲۳) پھر ایک مرتبہ جب کرنتھس میں بعض اشخاص نے پولس رسول کے اختیار پر اعتراض اُٹھایا تو اُس نے اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے تیمتھیس کو وہاں بھیجا۔ اُس نے وہاں کی کلیسیا کو تیمتھیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہ وہاں ”بےخوف“ ہو کر رہے۔ (۱-کر ۴:۱۷؛ ۱۶:۱۰، ۱۱) اِس سے ایسا لگتا ہے کہ تیمتھیس تھوڑا سا شرمیلا تھا۔
۹. (ا) سمجھداری سے کیا مُراد ہے؟ (ب) بعض نوجوان دہشت کی رُوح کیسے ظاہر کرتے ہیں؟
۹ تیمتھیس کی مدد کرنے کے لئے پولس رسول نے اُسے یاد دلایا: ”خدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں بلکہ قدرت اور محبت اور تربیت [”سمجھداری،“ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن] کی رُوح دی ہے۔“ (۲-تیم ۱:۷) ”سمجھداری“ سے کام لینے کا مطلب کسی معاملے کے بارے میں سوچسمجھ کر فیصلہ کرنا ہے۔ ایسا کرنے سے آپ ہر طرح کی صورتحال کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ بعض نوجوان مشکلات کا سامنا کرتے وقت سمجھداری سے کام لینے کی بجائے دہشت کی رُوح ظاہر کرتے ہیں۔ وہ اپنی مشکلات کو حل کرنے کی بجائے اِن سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے وہ زیادہ سوتے اور ٹیوی دیکھتے، شرابنوشی کرتے، منشیات استعمال کرتے، ہر وقت پارٹیوں میں جاتے یا بداخلاقی کرتے ہیں۔ لیکن خدا کے کلام میں مسیحیوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ ”بیدینی اور دُنیوی خواہشوں کا انکار کرکے اِس موجودہ جہان میں پرہیزگاری [”سمجھداری،“ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن] اور راستبازی اور دینداری کے ساتھ زندگی گزاریں۔“—طط ۲:۱۲۔
۱۰، ۱۱. سمجھداری سے کام لینا رُوحانی طور پر ترقی کرنے میں ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟
۱۰ بائبل نوجوانوں کو ”سمجھدار“ بننے کی نصیحت کرتی ہے۔ (طط ۲:۶، نیو اُردو بائبل ورشن) اِس نصیحت پر عمل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ مشکلات کا سامنا کرتے وقت خدا سے دُعا کریں اور اُس کی طرف سے فراہم کی جانے والی طاقت پر بھروسا کریں۔ (۱-پطرس ۴:۷ کو پڑھیں۔) یوں اُس ”طاقت“ پر آپ کا اعتماد بڑھے گا جو ’خدا دیتا ہے۔‘—۱-پطر ۴:۱۱۔
۱۱ کیرل جس کا پہلے ذکر کِیا گیا ہے وہ سمجھداری سے کام لینے اور دُعا کرنے سے اپنی پریشانی پر قابو پانے کے قابل ہوئی۔ اُس نے کہا: ”میرے لئے اپنی ماں کو یہ سمجھانا بہت مشکل تھا کہ اُس کا طرزِزندگی مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔ لیکن دُعا کے ذریعے ایسا کرنے میں میری مدد ہوئی۔ مَیں جانتی ہوں کہ یہوواہ خدا میرے ساتھ ہے اِس لئے اب مَیں خوفزدہ نہیں ہوں۔“ یاد رکھیں کہ مشکلات کا مقابلہ کرنے سے آپ اپنے اندر مختلف خوبیاں پیدا کر سکتے اور اپنے ایمان کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ (زبور ۱۰۵:۱۷-۱۹؛ نوحہ ۳:۲۷) پس خواہ آپ کو کیسی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ ہو خدا آپ کو سنبھالے گا۔ وہ ”یقیناً [آپ کی] مدد کرے گا۔“—یسع ۴۱:۱۰۔
شادی کرنے کے بارے میں سوچتے وقت
۱۲. ایک مسیحی کو شادی کرنے کے بارے میں سوچتے وقت امثال ۲۰:۲۵ میں درج اصول پر کیوں عمل کرنا چاہئے؟
۱۲ بعض نوجوان مایوسی، تنہائی اور خاندان کی مشکلات سے بچنے کے لئے جلدی شادی کر لیتے ہیں۔ تاہم، شادی کے لئے عہدوپیمان کرنا ایک سنجیدہ بات ہے۔ قدیم زمانے میں بعض لوگوں نے جلدبازی سے خدا کے ساتھ عہد باندھا۔ اُنہوں نے اِس بات پر غور نہیں کِیا کہ اِس عہد میں کیا کچھ شامل ہوگا۔ (امثال ۲۰:۲۵ کو پڑھیں۔) آجکل بھی بعض نوجوان سنجیدگی سے اِس بات پر غور نہیں کرتے کہ شادی کے بعد اُن پر کونسی ذمہداریاں عائد ہوں گی۔ لیکن بعد میں اُنہیں احساس ہوتا ہے کہ اِس بندھن کو کامیاب بنانے کے لئے کسقدر کوشش درکار ہوتی ہے۔
۱۳. (ا) شادی کے بارے میں سوچنے والے اشخاص کو خود سے کون سے سوال پوچھنے چاہئیں؟ (ب) اِس سلسلے میں اُن کے لئے کون سی مدد دستیاب ہے؟
۱۳ کسی شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے خود سے پوچھیں: ’مَیں شادی کیوں کرنا چاہتا ہوں؟ مَیں جس شخص سے شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں کیا وہ اچھا بیاہتا ساتھی ثابت ہوگا؟ کیا مَیں شادی کے بعد آنے والی ذمہداریوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہوں؟‘ اِس سلسلے میں آپ ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ کی طرف سے شائعکردہ مضامین سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔b (متی ۲۴:۴۵-۴۷) ایسے مضامین کو یہوواہ خدا کی طرف سے ایک فراہمی خیال کریں۔ اِن مضامین کی روشنی میں اپنا جائزہ لیں اور اِن میں درج مشورت پر عمل کریں۔ کبھی بھی ”گھوڑے یا خچر کی مانند نہ [بنیں] جس میں سمجھ نہیں۔“ (زبور ۳۲:۸، ۹) شادی کے بعد آنے والی ذمہداریوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔ اگر آپ نے کسی شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو اُس سے ملاقات کرتے وقت ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ آپ کو ”پاکیزگی میں نمونہ“ بننا چاہئے۔—۱-تیم ۴:۱۲۔
۱۴. خود میں مسیح جیسی خوبیاں پیدا کرنا شادیشُدہ زندگی کو کامیاب بنانے میں کیسے آپ کی مدد کر سکتا ہے؟
۱۴ خدا کے کلام میں درج اصولوں پر عمل کرنے والے لوگوں کی شادیشُدہ زندگی کامیاب ہوتی ہے۔ اِن اصولوں پر عمل کرنے والے اشخاص ”مسیح کے پورے قد کے اندازہ“ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ (افس ۴:۱۱-۱۴) وہ اپنے اندر یسوع مسیح جیسی خوبیاں پیدا کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ وہ یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہیں جس نے کبھی اپنی ”خوشی“ کے لئے کچھ نہیں کِیا۔ (روم ۱۵:۳) پس جب دونوں بیاہتا ساتھی اپنا فائدہ ڈھونڈنے کی بجائے ایکدوسرے کی بہتری چاہیں گے تو اُن کی خاندانی زندگی خوشی اور امن کا گہوارہ بن جائے گی۔ (۱-کر ۱۰:۲۴) شوہر اپنی بیوی کے لئے محبت ظاہر کرے گا اور بیوی بالکل ویسے ہی اپنے شوہر کی تابعداری کرے گی جیسے یسوع مسیح نے یہوواہ خدا کی تابعداری کی۔—۱-کر ۱۱:۳؛ افس ۵:۲۵۔
”اپنی خدمت کو پورا کر“
۱۵، ۱۶. آپ اپنی خدمت میں ترقی کیسے کر سکتے ہیں؟
۱۵ پولس رسول نے تیمتھیس کو سونپی گئی خدمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا: ”خدا اور مسیح یسوؔع کو . . . گواہ کرکے . . . مَیں تجھے تاکید کرتا ہوں۔ کہ تُو کلام کی مُنادی کر۔ وقت اور بےوقت مستعد رہ۔“ اُس نے مزید کہا: ”بشارت کا کام انجام دے۔ اپنی خدمت کو پورا کر۔“ (۲-تیم ۴:۱، ۲، ۵) اِس ذمہداری کو پورا کرنے کے لئے تیمتھیس کو ’ایمان کی باتوں سے پرورش‘ پاتے رہنا تھا۔—۱-تیمتھیس ۴:۶ کو پڑھیں۔
۱۶ آپ ’ایمان کی باتوں سے پرورش‘ کیسے پا سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں پولس رسول نے لکھا: ”پڑھنے اور نصیحت کرنے اور تعلیم دینے کی طرف متوجہ رہ . . . اِن باتوں کی فکر رکھ۔ اِن ہی میں مشغول رہ۔“ (۱-تیم ۴:۱۳، ۱۵) رُوحانی طور پر ترقی کرنے کے لئے مستعدی سے بائبل کا مطالعہ کرنا بہت اہم ہے۔ ”مشغول“ رہنے کا مطلب کسی کام میں مصروف رہنا اور اِسے اہمیت دینا ہے۔ بائبل کا مطالعہ کرنے کے سلسلے میں آپ کا کیا معمول ہے؟ کیا آپ ’خدا کی تہ کی باتوں‘ کا بغور مطالعہ کرتے ہیں؟ (۱-کر ۲:۱۰) یا پھر کیا آپ مطالعہ کرنے کے لئے کم وقت نکالتے ہیں؟ جوکچھ آپ پڑھتے ہیں اُس پر غور کریں تاکہ وہ آپ کے دل تک پہنچ جائے۔—امثال ۲:۱-۵ کو پڑھیں۔
۱۷، ۱۸. (ا) آپ کو کونسی صلاحیتیں پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے؟ (ب) تیمتھیس جیسا رُجحان پیدا کرنا مُنادی کے دوران آپ کی مدد کیسے کرے گا؟
۱۷ مشعل نامی ایک نوجوان پائنیر بہن نے کہا: ”مؤثر طریقے سے مُنادی کرنے کے لئے مَیں باقاعدگی سے بائبل کا مطالعہ کرتی اور اجلاسوں پر حاضر ہوتی ہوں۔ اِس کے نتیجے میں، مَیں خدا کی خدمت میں ترقی کرتے رہنے کے قابل ہوئی ہوں۔“ پائنیر کے طور پر خدمت کرنے سے آپ کو مُنادی کے دوران بائبل کو زیادہ بہتر طور پر استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ اچھی طرح پڑھنے اور اجلاسوں پر حوصلہافزا تبصرے دینے کی کوشش کریں۔ اِس کے علاوہ، جب آپ کو مسیحی خدمتی سکول میں کوئی تقریر دی جاتی ہے تو دئے گئے مواد کے مطابق اُس کی اچھی طرح تیاری کریں۔ اِس طرح آپ رُوحانی پختگی کی طرف قدم بڑھا رہے ہوں گے۔
۱۸ ’بشارت کا کام انجام دینے‘ کا مطلب یہ ہے کہ آپ مؤثر طریقے سے مُنادی کریں اور نجات حاصل کرنے میں دوسروں کی مدد کریں۔ اِس کے لئے ”تعلیم“ دینے میں مہارت پیدا کرنا ضروری ہے۔ (۲-تیم ۴:۲) تجربہکار بہنبھائیوں کے ساتھ مُنادی کرنے کا بندوبست بنائیں۔ یوں آپ بہتر طور پر تعلیم دینا سیکھ سکیں گے جیسے تیمتھیس نے پولس رسول کے ساتھ کام کرنے سے سیکھا تھا۔ (۱-کر ۴:۱۷) پولس رسول نے اُن لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے جن کی اُس نے مدد کی تھی کہا کہ اُس نے نہ صرف اُنہیں خوشخبری سنائی ہے بلکہ وہ اُن کی خاطر اپنی جان تک دے دینے یعنی دلوجان سے اُن کی مدد کرنے کو تیار ہے کیونکہ وہ اُس کے پیارے ہو گئے تھے۔ (۱-تھس ۲:۸) مُنادی کے دوران پولس رسول کی مثال پر عمل کرنے کے لئے آپ کو تیمتھیس جیسا رُجحان پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اُس کی طرح آپ کو بھی دوسروں کے لئے فکرمندی ظاہر کرنی اور ”خوشخبری پھیلانے“ کے لئے سخت کوشش کرنی چاہئے۔ (فلپیوں ۲:۱۹-۲۳ کو پڑھیں۔) کیا آپ مُنادی کے دوران ایسا جذبہ ظاہر کرتے ہیں؟
خدا کی خدمت میں ترقی کرنا خوشی بخشتا ہے
۱۹، ۲۰. خدا کی خدمت میں ترقی کرنا خوشی کا باعث کیوں بنتا ہے؟
۱۹ خدا کی خدمت میں ترقی کرنے کے لئے کوشش درکار ہے۔ لیکن مستقلمزاجی سے تعلیم دینے میں مہارت پیدا کرنے سے آپ روحانی طور پر ”بہتیروں کو دولتمند“ کرنے کا شرف حاصل کریں گے۔ یوں وہ آپ کے لئے ”خوشی اور فخر کا تاج“ بن جائیں گے۔ (۲-کر ۶:۱۰؛ ۱-تھس ۲:۱۹) کُلوقتی طور پر خدمت کرنے والے فریڈ نے بیان کِیا: ”اب مَیں دوسروں کی مدد کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ وقت صرف کرتا ہوں۔ یہ بالکل سچ ہے کہ دینا لینے سے مبارک ہے۔“
۲۰ ڈیفنی نامی ایک نوجوان پائنیر نے خدا کی خدمت میں ترقی کرنے سے حاصل ہونے والی خوشی اور اطمینان کے بارے میں یوں بیان کِیا: ”جوںجوں مَیں یہوواہ خدا کے بارے میں علم حاصل کرتی گئی اُس کے ساتھ میرا رشتہ اَور مضبوط ہوتا گیا۔ جب آپ یہوواہ خدا کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں تو آپ خود بھی خوشی اور اطمینان حاصل کرتے ہیں!“ اگرچہ انسان خدا کی خدمت میں ہماری ترقی سے ہمیشہ واقف نہیں ہو سکتے لیکن یہوواہ خدا ہماری کوششوں کو دیکھتا اور ان کی قدر کرتا ہے۔ (عبر ۴:۱۳) بِلاشُبہ، آپ نوجوان اپنے آسمانی باپ کے جلال کا باعث بن سکتے ہیں۔ پس خدا کی خدمت میں ترقی کرتے ہوئے اپنے آسمانی باپ کے دل کو شاد کرتے رہیں۔—امثا ۲۷:۱۱۔
[فٹنوٹ]
a بعض نام بدل دئے گئے ہیں۔
b کتاب خاندانی خوشی کا راز میں ”ایک کامیاب شادی کے لئے تیاری کرنا“ اور مئی ۱۵، ۲۰۰۱ کے مینارِنگہبانی میں مضمون ”بیاہتا ساتھی کا انتخاب کرنے کے لئے الہٰی راہنمائی“ کو دیکھیں۔
آپ نے کیا سیکھا؟
• خدا کی خدمت میں ترقی کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟
• آپ مشکلات کا سامنا کرتے وقت دوسروں پر اپنی ترقی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
• آپ شادی کرنے کے بارے میں سوچتے وقت دوسروں پر اپنی ترقی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
• آپ مُنادی کے دوران دوسروں پر اپنی ترقی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
[صفحہ ۱۹ پر تصویر]
دُعا مشکلات کا مقابلہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے
[صفحہ ۲۰ پر تصویر]
نوجوان مبشر کیسے مؤثر طریقے سے تعلیم دے سکتے ہیں؟