”خدا کا کلام . . . مؤثر . . . ہے“
۱ پولس رسول نے لکھا: ”خدا کا کلام زندہ اور مؤثر . . . ہے۔“ (عبر ۴:۱۲) اس سے اُس کی کیا مُراد تھی؟ بائبل میں پایا جانے والا خدا کا کلام یا پیغام لوگوں پر گہرا اثر چھوڑ سکتا ہے۔ بائبل میں پائی جانے والی حکمت کسی شخص کی زندگی میں بہتری لانے کی طاقت رکھتی ہے۔ جو اُمید اور تسلی یہ پیش کرتی ہے وہ انسانوں کو زندگی دینے والے خدا یہوواہ کے قریب لے آتی ہے۔ اِس کا پیغام خلوصدل لوگوں کو ابدی زندگی کی راہ پر ڈال سکتا ہے۔ لہٰذا، ان اثرات کو دیکھنے کیلئے ہمیں دوسروں کو گواہی دیتے وقت بائبل ضرور استعمال کرنی چاہئے۔
۲ ہر موقع پر صحیفہ پڑھیں: ایسے لگتا ہے کہ بہتیرے پبلشر دروازوں پر بائبل استعمال کرنے کی عادت چھوڑ چکے ہیں۔ کیا یہ بات آپ کی بابت بھی سچ ہے؟ بہتیرے لوگوں کے پاس طویل گفتگو کرنے کے لئے وقت نہ ہونے کی وجہ سے شاید آپ نے صرف لٹریچر پیش کرنے یا اپنے لفظوں میں صحیفہ بیان کرنے کی عادت بنا لی ہے۔ ہم تمام پبلشروں کی حوصلہافزائی کرتے ہیں کہ خوشخبری سناتے وقت کمازکم ایک صحیفہ ضرور پڑھیں تاکہ وہ شخص دیکھ سکے کہ ہمارا پیغام واقعی خدا کے کلام پر مبنی ہے۔
۳ اگرچہ چند ہی لوگوں کا بائبل کو پڑھنے کا دستور ہے توبھی، عموماً ابھی تک اس کا احترام کِیا جاتا ہے۔ اسلئے مصروف لوگ بھی خدا کے کلام سے براہِراست پیغام کو سننے کیلئے ایک یا دو منٹ نکالینگے۔ جب ایک موزوں صحیفہ گرمجوشی سے پڑھا جاتا ہے اور اُس کی مختصراً وضاحت کی جاتی ہے تو یہوواہ کے کلام کی طاقت سننے والے پر اچھا اثر کر سکتی ہے۔ مگر آپ اپنی تمہید سے بائبل صحیفہ پڑھنے تک کیسے جا سکتے ہیں؟
۴ رسالے پیش کرتے وقت اسے آزمائیں: ایک سفری نگہبان رسالے پیش کرنے کے کام میں شرکت کرتے وقت صحائف کا مؤثر استعمال کرتا ہے۔ وہ ایک چھوٹی بائبل اپنی جیب میں رکھتا ہے۔ رسالے پیش کرنے اور ایک مضمون کو مختصراً دکھانے کے بعد وہ بِلاجھجک بائبل کھول کر اس مضمون سے متعلق ایک صحیفہ پڑھتا ہے۔ اسے محض یہ پوچھنے سے کِیا جا سکتا ہے، ”اس حوصلہافزا وعدے کی بابت آپ کا کیا خیال ہے؟“ اسکے بعد منتخب صحیفہ پڑھنے سے گفتگو جاری رکھیں۔
۵ ہر سننے والے کیساتھ بائبل میں سے ایک یا دو آیات پڑھنے کو اپنا نشانہ بنائیں۔ اسکی قوتِمتحرکہ زیادہ لوگوں کو خدا کی طرف کھینچنے کی راہ کھول سکتی ہے۔—یوح ۶:۴۴۔