یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • آپ کو کس قسم کے اشخاص ہونا چاہئے؟
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
    • ۱ تمام نوعِ‌انسان کے لئے حساب کا وقت قریب آتا ہے۔ بائبل اِسے ”‏یہوواہ کا دن“‏ کہتی ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب الہٰی عدالت کو شریروں کے خلاف عمل میں لایا جائے گا؛ یہ راستبازوں کے لئے مخلصی کا وقت بھی ہے۔ تب جس طرح تمام زندہ اشخاص نے اپنی زندگیاں گزاری ہیں اُن سے اُس کا حساب لیا جائے گا۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پطرؔس ایک غورطلب سوال اُٹھاتا ہے:‏ ”‏تمہیں .‏ .‏ .‏ کیسا کچھ ہونا چاہئے“‏؟ وہ ’‏پاک چال‌چلن، خدائی عقیدت کے کاموں اور یہوؔواہ کے دن کا مشتاق ہونے‘‏ کی اہمیت، اور ’‏بیداغ، بے‌عیب، اور مطمئن ہونے‘‏ کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔—‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۱-‏۱۴۔

  • آپ کو کس قسم کے اشخاص ہونا چاہئے؟
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
    • ۵ بیداغ، بے‌عیب اور مطمئن:‏ بڑی بھیڑ کے حصے کے طور پر، ہم نے ’‏اپنے جامے برّہ کے خون سے دھو کر سفید‘‏ کئے ہیں۔ (‏مکاشفہ ۷:‏۱۴)‏ تو پھر، ”‏بیداغ“‏ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ثابت‌قدمی سے دُنیا کی ناپاکیوں سے داغدار ہونے کے خلاف اپنی پاکیزہ، مخصوص‌شُدہ زندگیوں کی حفاظت کرنی چاہئے۔ ہم بیدین، مادہ‌پرستانہ حاصلات کو اپنی مسیحی شخصیت کو بگا‌ڑنے کی اجازت نہ دینے سے خود کو ”‏بیداغ“‏ رکھتے ہیں۔ (‏یعقوب ۱:‏۲۷؛ ۱-‏یوحنا ۲:‏۱۵-‏۱۷)‏ ہم دوسروں کے ساتھ اپنے تمام‌تر تعلقات میں ”‏خدا کا اطمینان“‏ منعکس کرنے سے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم ”‏اطمینان کی حالت میں“‏ زندگی بسر کر رہے ہیں۔—‏فلپیوں ۴:‏۷؛ رومیوں ۱۲:‏۱۸؛ ۱۴:‏۱۹۔

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں