-
حنوک ایک بیدین دُنیا میں خدا کیساتھ ساتھ چلتا رہامینارِنگہبانی—2001ء | 15 ستمبر
-
-
بیدینوں کے خلاف پیشینگوئی
بیدین لوگوں کے درمیان اعلیٰ معیار برقرار رکھنا ہمارے لئے بہرحال مشکل ہوتا ہے۔ تاہم حنوک نے بدکار لوگوں کے خلاف ایک سخت عدالتی پیغام بھی سنایا۔ خدا کی روح سے راہنمائی پاکر حنوک نے نبوّت کی: ”دیکھو۔ [یہوواہ] اپنے لاکھوں مقدسوں کے ساتھ آیا۔ تاکہ سب آدمیوں کا اِنصاف کرے اور سب بیدینوں کو اُن کی بیدینی کے اُن سب کاموں کے سبب سے جو اُنہوں نے بیدینی سے کئے ہیں اور اُن سب سخت باتوں کے سبب سے جو بیدین گنہگاروں نے اُس کی مخالفت میں کہی ہیں قصوروار ٹھہرائے۔“—یہوداہ ۱۴، ۱۵۔
اس پیغام نے کجرو بےایمانوں پر کیسا اثر ڈالا ہوگا؟ یہ خیال کرنا معقول ہے کہ ایسے اشتعالانگیز الفاظ نے حنوک کو نامقبول بناتے ہوئے تمسخر، لعنطعن اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا ہوگا۔ بعض نے اُسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش کرانا چاہا ہوگا۔ تاہم حنوک خوفزدہ نہیں ہوا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ راستباز ہابل کیساتھ کیا واقع ہوا تھا اور اُس کی طرح حنوک بھی ہر حال میں خدا کی خدمت کرنے کیلئے پُرعزم تھا۔
-
-
حنوک ایک بیدین دُنیا میں خدا کیساتھ ساتھ چلتا رہامینارِنگہبانی—2001ء | 15 ستمبر
-
-
[صفحہ ۳۰ پر بکس]
کیا بائبل حنوک کی کتاب سے حوالہ دیتی ہے؟
حنوک کی کتاب ایک غیرالہامی اور مشتبہ تحریر ہے۔ اسے غلط طور پر حنوک سے منسوب کِیا گیا ہے۔ غالباً دوسری اور پہلی صدی ق.س.ع. کے دوران تصنیف کی جانے والی یہ کتاب یہودیوں کی مبالغہآرائی اور غیرتاریخی اساطیر کا مجموعہ ہے جو بدیہی طور پر پیدایش کی کتاب میں حنوک کے مختصر حوالے کے تفسیری بیانات ہیں۔ اس کتاب کو رد کرنے کیلئے یہ حقیقت خدا کے الہامی کلام سے محبت رکھنے والوں کیلئے کافی ہے۔
بائبل میں صرف یہوداہ کی کتاب میں حنوک کے نبوّتی الفاظ موجود ہیں: ”دیکھو۔ [یہوواہ] اپنے لاکھوں مقدسوں کے ساتھ آیا۔ تاکہ سب آدمیوں کا اِنصاف کرے اور سب بیدینوں کو اُنکی بیدینی کے اُن سب کاموں کے سبب سے جو اُنہوں نے بیدینی سے کئے ہیں اور اُن سب سخت باتوں کے سبب سے جو بیدین گنہگاروں نے اُسکی مخالفت میں کہی ہیں قصوروار ٹھہرائے۔“ (یہوداہ ۱۴، ۱۵) بہتیرے علما یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اپنے بیدین ہمعصروں کے خلاف حنوک کی پیشینگوئی براہِراست حنوک کی کتاب سے لی گئی ہے۔ کیا یہوداہ کا ایک ناقابلِبھروسا اور غیرالہامی کتاب سے حوالہ دینا ممکن ہے؟
صحائف یہ بیان نہیں کرتے کہ یہوداہ حنوک کی پیشینگوئی سے کیسے واقف تھا۔ اُس نے محض ایک عام ذرائع، عہدِپارینہ کی کسی قابلِبھروسا روایت سے حوالہ دیا ہوگا۔ بدیہی طور پر پولس نے بھی موسیٰ کی مخالفت کرنے والے فرعون کے دربار کے جادوگر، ینیس اور یمبریس کا حوالہ دیا تھا جن کے ناموں کا ذکر اَور کہیں پر نہیں ملتا۔ اگر حنوک کی کتاب کے مصنف نے کسی قدیم ذرائع کا حوالہ دیا تھا تو یہوداہ کا ایسا کرنا ممکن کیوں نہیں ہو سکتا؟a—خروج ۷:۱۱، ۲۲؛ ۲-تیمتھیس ۳:۸۔
یہ ایک معمولی معاملہ ہے کہ یہوداہ نے حنوک کے پیغام کی بابت یہ معلومات کیسے حاصل کیں۔ اسکے مستند ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ یہوداہ نے اسے الہام سے تحریر کِیا۔ (۲-تیمتھیس ۳:۱۶) خدا کی روحالقدس نے کسی بھی غیرمستند بات کو نہ لکھنے میں اُسکی راہنمائی کی۔
[فٹنوٹ]
a شاگرد ستفنس نے بھی ایسی معلومات فراہم کیں جو بائبل میں کسی اَور جگہ پر نہیں ملتیں۔ یہ مصر میں موسیٰ کی تعلیم، ۴۰ سال کی عمر میں مصر سے فرار، مدیان میں ۴۰ سال تک رہائش اور موسوی شریعت کی منتقلی میں ملکوتی کردار پر مبنی ہیں۔—اعمال ۷:۲۲، ۲۳، ۳۰، ۳۸۔
-