-
خدا کون ہے؟اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
2. بائبل سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟
بائبل میں بتایا گیا ہے کہ اِنسان جتنے بھی خداؤں کی عبادت کرتے ہیں، اُن میں سے صرف یہوواہ ہی سچا خدا ہے۔ اِس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ یہوواہ خدا ہر چیز پر اِختیار رکھتا ہے اور وہ ”تمام زمین پر بلندوبالا ہے“ یعنی وہ سب سے بڑا ہے۔ (زبور 83:18 کو پڑھیں۔) وہ ”لامحدود قدرت کا مالک ہے۔“ اِس کا مطلب ہے کہ اُس کے پاس ہر وہ کام کرنے کی طاقت ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے۔ اُس نے ”سب چیزیں بنائی ہیں“ یعنی کائنات اور زمین پر موجود سارے جاندار۔ (مکاشفہ 4:8، 11) صرف یہوواہ خدا ہی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ تک رہے گا۔—زبور 90:2۔
-
-
خدا کس قسم کی عبادت کو قبول کرتا ہے؟اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!—ایک فائدہمند بائبل کورس
-
-
یہوواہ خدا نے ہمیں بنایا ہے۔ اِس لیے وہ یہ حق رکھتا ہے کہ ہم صرف اُس کی بندگی کریں۔ (مکاشفہ 4:11) اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں یہوواہ خدا سے محبت کرنی چاہیے، صرف اور صرف اُس کی عبادت کرنی چاہیے اور اُس کی عبادت میں بُتوں، تصویروں یا مورتیوں کو اِستعمال نہیں کرنا چاہیے۔—یسعیاہ 42:8 کو پڑھیں۔
ہماری عبادت یہوواہ خدا کی نظر میں”پاک اور . . . پسندیدہ“ ہونی چاہیے۔ (رومیوں 12:1) اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔ مثال کے طور پر یہوواہ سے محبت کرنے والے لوگ شادی کے سلسلے میں اُس کے معیاروں کی قدر کرتے ہیں اور اِن پر عمل کرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ ایسے کاموں سے دُور رہتے ہیں جن سے اُنہیں نقصان ہو سکتا ہے جیسے کہ وہ تمباکونوشی نہیں کرتے، منشیات نہیں لیتے اور بےتحاشا شراب نہیں پیتے۔a
-