پاک کلام سے سنہری باتیں | مکاشفہ 7-9
یہوواہ ایک بڑی بِھیڑ کو برکت دے گا
یہوواہ بڑی بِھیڑ کو برکت کیوں دے گا؟
وہ یہوواہ کے ”تخت . . . کے سامنے کھڑی تھی“ جو کہ اِس بات کا نشان ہے کہ وہ یہوواہ کی حکمرانی کی پوری حمایت کرتی ہے۔
”اُنہوں نے سفید چوغے پہنے ہوئے تھے“ جو کہ اِس بات کا اِشارہ ہے کہ وہ یسوع مسیح کی قربانی پر ایمان کی وجہ سے یہوواہ کی نظر میں پاک اور نیک ہیں۔
وہ ”دن رات اُس کی ہیکل میں اُس کی عبادت کرتے ہیں“ جس کا مطلب ہے کہ وہ باقاعدگی اور پوری لگن سے یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں۔