گیت نمبر 95
سچائی کی روشنی بڑھتی جا رہی ہے
(امثال 4:18)
1. یہوواہ نے نبیوں پر ظاہر کِیا کہ آئے گا ایک دن مسیحا
کراہتی مخلوق کو نجات ملے گی اور خوشی مسیح سب کو دے گا
اب کر رہا ہے حکمرانی مسیح، نمایاں ہیں اِس کے نشان
اعزاز ہے ہمارا کہ رب نے عنایت کی ہم کو اِس بات کی پہچان
بڑھ چُکی ہے راستے پہ روشنی
اُجالا اب ہو گیا ہے
ہم کرتے ہیں شکر خدا کا
کہ نُور وہ چمکا رہا ہے
2. مسیح نے غلام کو مقرر کِیا کہ ہم کو روحانی خوراک دے
یوں عین وقت پر ملتی ہے روشنی ہم کو، معمور سب کے دل ہیں سچائی سے
اب صاف نظر آتی ہے سامنے کی راہ، ہم اِس سے ہٹیں گے نہیں
ہے نُور کا سرچشمہ ہمارا خدا، کریں حمد و ثنا ہم اُس کی
بڑھ چُکی ہے راستے پہ روشنی
اُجالا اب ہو گیا ہے
ہم کرتے ہیں شکر خدا کا
کہ نُور وہ چمکا رہا ہے
(روم 8:22؛ 1-کُر 2:10؛ 1-پطر 1:12 کو بھی دیکھیں۔)