گیت نمبر 78
خدا کا کلام سکھاتے رہیں
(اعمال 18:11)
1. سکھاتے ہیں جب لوگوں کو یہوواہ کا کلام
تو ہم کو ملتی ہیں برکات اور لاجواب اِنعام
مسیح کی طرح ہم بھی دیں محبت سے تعلیم
پھر آئیں گے خدا کی قُربت میں وہ جو ہیں حلیم
2. جب دوسروں کو سکھاتے ہیں تو اہم بات ہے یہ
کہ خود بھی عمل کریں ہم خدا کی باتوں پہ
ہم دل لگا کے کرتے ہیں مطالعہ بائبل کا
یوں دوسروں کو اور خود کو بھی ہم پہنچاتے ہیں فائدہ
3. تعلیم کے کام میں مدد کو یہوواہ ہے تیار
سو مدد مانگیں ہم اُس سے دُعا میں لگاتار
ہے ہم کو پیار اِنسانوں سے اور پاک کلام سے بھی
سو آرزو ہے، اُستاد بن جائیں سب سیکھنے والے بھی
(زبور 119:97؛ 2-تیم 4:2؛ طط 2:7؛ 1-یوح 5:14 کو بھی دیکھیں۔)