گیت نمبر 118
ہمیں اَور ایمان دے
(لُوقا 17:5)
1. اَے باپ یہوواہ، تجھ کو خوب معلوم ہے
کہ ہم ہیں ادنیٰ اور عیبدار اِنسان
گُناہ کا جال اُلجھا لیتا ہے ہم کو
اور یوں کمزور پڑ جاتا ہے ایمان
اَے باپ یہوواہ، ہمیں اَور ایمان دے
کہ تیری ذات پہ رکھیں ہم اُمید
آسمانی باپ، کر مدد تُو ہماری
کہ ہم سدا کریں تیری تمجید
2. بغیر ایمان کے زندگی ہے خالی
اور تیری قُربت ممکن ہے نہیں
ایمان کی ڈھال محفوظ رکھتی ہے ہم کو
جب بھڑکے آگ شدید مخالفت کی
اَے باپ یہوواہ، ہمیں اَور ایمان دے
کہ تیری ذات پہ رکھیں ہم اُمید
آسمانی باپ، کر مدد تُو ہماری
کہ ہم سدا کریں تیری تمجید
(پید 8:21؛ عبر 11:6؛ 12:1 کو بھی دیکھیں۔)