گیت نمبر 102
”کمزوروں کی مدد کریں“
(اعمال 20:35)
1. ہم میں ہیں کمزوریاں، ہم ہیں خطاکار
پھر بھی کرتا ہے خدا ہم سے بہت پیار
ہم ہیں عزیز اُس کو، بےحد رحیم ہے وہ
سو ہم بھی کمزوروں کے بنیں مددگار
2. جب کمزور پڑ جاتا ہے کسی کا ایمان
اُسے اپنی باتوں سے ہم دیں اِطمینان
ہے رب کمزور کے ساتھ، تھامتا ہے اُس کا ہاتھ
سو ہم بھی کمزوروں کے بنیں سائبان
3. ہم کمزور کو نہ سمجھیں ادنیٰ کبھی بھی
اُس کو ہم تسلی دیں، سنیں بات اُس کی
پیار سے پیش آئیں ہم اور بانٹیں اُس کا غم
یوں ہمارے بھائیوں کی ہمت بڑھے گی
(یسع 35:3، 4؛ 2-کُر 11:29؛ گل 6:2 کو بھی دیکھیں۔)