گیت نمبر 96
خدا کا کلام—ایک خزانہ
(امثال 2:1، 4)
1. خدا نے ہمیں دیا ایک خزانہ
جو سونے چاندی سے بھی قیمتی ہے
یہ عالیشان خزانہ ہے پاک بائبل
جو رب کی سوچ کو ظاہر کرتی ہے
خدا کی روح نے لوگوں کو ترغیب دی
کہ کریں درج وہ یاہ کی باتوں کو
وہ لوگ خدا سے کرتے تھے محبت
ہر بات میں اُس کے وفادار تھے وہ
2. خدا نے اِس کتاب میں یہ بتایا
کہ شروع میں فردوس زمین پر تھا
مگر شیطان نے حوا کو بہکایا
یوں اُس نے بویا بیج بغاوت کا
اِنسان نے اپنے خالق کو ٹھکرایا
اور یوں حسین فردوس کو کھو دیا
گُناہ اور موت کا راج پھر شروع ہوا
پر یاہ ایک نیا دَور جلد لائے گا
3. خدا کا بیٹا بن چُکا ہے بادشاہ
اُس کی بادشاہت لائے گی برکات
خوش خبری ہم سناتے ہیں ہر قوم کو
کہ ختم ہوں گی ساری مشکلات
یہ ساری باتیں بائبل ہی میں درج ہیں
فائدہ اُٹھائیں اِس خزانے سے
مدھم آواز میں ہر روز اِس کو پڑھیں
اور یوں رہیں قریب یہوواہ کے
(2-تیم 3:16؛ 2-پطر 1:21 کو بھی دیکھیں۔)