گیت نمبر 127
مَیں تیرا شکریہ کیسے ادا کروں؟
(2-پطرس 3:11)
بےشمار ہیں تیری برکات، اَے خدا
مَیں شکریہ تیرا کیسے کروں ادا؟
خوب پرکھوں گا مَیں اپنے دل و جذبات کو
کہ ہر روز پسند آؤں مَیں تیری ذات کو
ہمیشہ عبادت کروں گا تیری
یہ فیصلہ ہے میرا، دلی آرزو میری
آزما میرے دل کو اور پاک اِسے کر
کہ مَیں تیرا دوست رہوں عمر بھر
مدد کر تُو میری، دِکھا مجھ کو راہ
کہ تیری نوازش رہے مجھ پہ سدا
وفا کرتا ہے وفاداروں کے ساتھ تُو
دُعا ہے کہ تجھ سے وفا مَیں نبھاؤں
(زبور 18:25؛ 116:12؛ امثا 11:20 کو بھی دیکھیں۔)