گیت نمبر 18
فدیے کے لیے شکرگزار
(لُوقا 22:20)
1. خدا، ہم تیرے تخت کے سامنے آتے ہیں
تیری بےمثال محبت کے گُن گاتے ہیں
اِکلوتے بیٹے کی قربانی تُو نے دی
کہ سب اِنسان فردوس میں پا سکیں زندگی
مسیح نے جو قربانی دی
کھول دی ہے راہ آزادی کی
ہم دل و جان سے شکر کرتے ہیں ہر دن تیرا
2. مسیح نے خوشی سے قربان کی اپنی جان
فدیہ دیا تاکہ موت سے آزاد ہوں اِنسان
ہمارا دل اُمید سے بالکل خالی تھا
سندیسا دیا اُس نے روشن مستقبل کا
مسیح نے جو قربانی دی
کھول دی ہے راہ آزادی کی
ہم دل و جان سے شکر کرتے ہیں ہر دن تیرا
(عبر 9:13، 14؛ 1-پطر 1:18، 19 کو بھی دیکھیں۔)