گیت نمبر 16
خدا کے مسحشُدہ بادشاہ کی ستائش ہو!
(مکاشفہ 21:2)
1. خدا نے مسیح کو دیا
حکومت کا شاہی تاج
اِنصاف اُس کے تخت کی بنیاد ہے
زمین پہ وہ کرے گا راج
یہوواہ خدا کی بڑائی ہو
کہ یسوع کو مسح کِیا
بلند کریں گے وہ یاہ کا پاک نام
اور ہوں گے عظیم بادشاہ
ہو یسوع مسیح کی ستائش
جو بھیڑوں کے ہیں رہنما
وہ چلتی ہیں پیچھے پیچھے اُن کے
سدا کرتی ہیں وفا
2. یہوواہ نے چُن لیے ہیں
مسیح کے روحانی بھائی
جب کاہن اور بادشاہ وہ ہوں گے
اِنسانوں کی ہوگی بھلائی
یہوواہ خدا کی بڑائی ہو
کہ یسوع کو مسح کِیا
بلند کریں گے وہ یاہ کا پاک نام
اور ہوں گے عظیم بادشاہ
ہو یسوع مسیح کی ستائش
جو بھیڑوں کے ہیں رہنما
وہ چلتی ہیں پیچھے پیچھے اُن کے
سدا کرتی ہیں وفا
(امثا 29:4؛ یسع 66:7، 8؛ یوح 10:4؛ مکا 5:9، 10 کو بھی دیکھیں۔)