سبق نمبر 13
جھوٹے مذاہب خدا کی غلط تصویر پیش کرتے ہیں
اگر خدا محبت ہے تو پھر اُن مذاہب میں اِتنے بُرے کام کیوں کیے جاتے ہیں جو سچے خدا کی عبادت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں؟اِس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مذاہب جھوٹے ہیں اور خدا کی غلط تصویر پیش کرتے ہیں۔ وہ ایسا کیسے کرتے ہیں؟ خدا اِس بارے میں کیسا محسوس کرتا ہے؟ اور وہ اِس سلسلے میں کیا کرے گا؟
1. جھوٹے مذاہب اپنی تعلیمات سے خدا کی غلط تصویر کیسے پیش کرتے ہیں؟
جھوٹے مذاہب نے ”خدا کی سچائی کو بدل کر جھوٹ بنا ڈالا“ ہے۔ (رومیوں 1:25، اُردو ریوائزڈ ورشن) مثال کے طور پر زیادہتر مذاہب میں لوگوں کو خدا کا نام نہیں سکھایا جاتا۔ لیکن بائبل سے پتہ چلتا ہے کہ خدا کا نام اِستعمال کرنا لازمی ہے۔ (رومیوں 10:13، 14)کچھ مذہبی رہنما کہتے ہیں کہ جب کچھ بُرا ہوتا ہے تو خدا کی مرضی سے ہوتا ہے۔ لیکن یہ سراسر جھوٹ ہے۔ خدا کبھی کوئی بُرا کام نہیں کر سکتا۔ (یعقوب 1:13 کو پڑھیں۔) افسوس کی با ت ہے کہ ایسی جھوٹی تعلیمات کی وجہ سے لوگ خدا سے دُور ہو گئے ہیں۔
2. جھوٹے مذاہب اپنے کاموں سے خدا کی غلط تصویر کیسے پیش کرتے ہیں؟
جھوٹے مذاہب میں لوگوں سے ویسا سلوک نہیں کِیا جاتا جیسا یہوواہ کرتا ہے۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ جھوٹے مذاہب کے ”گُناہ اِتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ وہ آسمان تک پہنچ گئے ہیں۔“ (مکاشفہ 18:5) صدیوں سے مذاہب سیاست پر گہرا اثر ڈالتے رہے ہیں،جنگوں کی حمایت کرتے رہے ہیں اور بےشمار لوگوں کی موت کے ذمےدار رہے ہیں۔ کچھ مذہبی رہنما عیشوآرام کی زندگی گزارتے ہیں اور اِس کے لیے اپنے پیروکاروں سے پیسہ بٹورتے ہیں۔ اُن کے اِن کاموں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ خدا کو جانتے تک نہیں ہیں۔ تو پھر بھلا وہ خدا کی صحیح تصویر کیسے پیش کر سکتے ہیں؟—1-یوحنا 4:8 کو پڑھیں۔
3. جھوٹے مذاہب کو دیکھ کر خدا کو کیسا لگتا ہے؟
بےشک آپ کو یہ دیکھ کر غصہ آتا ہوگا کہ جھوٹے مذاہب میں کتنے بُرے کام کیے جاتے ہیں۔ تو ذرا سوچیں کہ یہوواہ خدا کو یہ سب دیکھ کر کیسا لگتا ہوگا؟ وہ لوگوں سے پیار کرتا ہے لیکن اُسے اُن مذہبی رہنماؤں پر غصہ آتا ہے جو اُس کی غلط تصویر پیش کرتے ہیں اور اپنے پیروکاروں سے بُرا سلوک کرتے ہیں۔ اُس نے وعدہ کِیا ہے کہ جھوٹے مذاہب ختم ہو جائیں گے اور اُن کا”نامونشان مٹ جائے گا۔“ (مکاشفہ 18:21) وہ وقت دُور نہیں جب خدا تمام جھوٹے مذاہب کا خاتمہ کر دے گا۔—مکاشفہ 18:8۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
اِس بارے میں مزید جانیں کہ خدا جھوٹے مذاہب کو دیکھ کر کیسا محسوس کرتا ہے۔ یہ بھی جانیں کہ جھوٹے مذاہب نے اَور کیا کچھ کِیا ہے اور آپ کو جھوٹے مذاہب کے کاموں کی وجہ سے یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنا بند کیوں نہیں کرنا چاہیے۔
4. خدا تمام مذاہب کو پسند نہیں کرتا
بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ مذاہب فرق فرق راستوں کی طرح ہیں اور وہ سب خدا کی طرف لے جاتے ہیں۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟ متی 7:13، 14 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
بائبل میں اُس راستے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے جو زندگی کی طرف لے جاتا ہے؟
ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
کیا بائبل میں یہ بتایا گیا ہے کہ خدا کو بہت سے مذاہب پسند ہیں؟
5. جھوٹے مذاہب میں خدا جیسی محبت ظاہر نہیں کی جاتی
جھوٹے مذاہب بہت سے طریقوں سے خدا کی غلط تصویر پیش کرتے آئے ہیں۔ ایک نمایاں طریقہ جس سے اُنہوں نے ایسا کِیا ہے، یہ ہے کہ وہ جنگوں میں شامل رہے ہیں۔ اِس کی ایک مثال دیکھنے کے لیے ویڈیو چلائیں۔ پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
دوسری عالمی جنگ کے دوران بہت سے چرچوں نے کیا کِیا؟
چرچوں نے اُس وقت جو کچھ کِیا، آپ اُس کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟
یوحنا 13:34، 35 اور 17:16 کو پڑھیں۔ پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
جب مذہب جنگوں میں شامل ہوتے ہیں تو یہوواہ خدا کو کیسا لگتا ہوگا؟
جھوٹے مذاہب بہت سے بُرے کاموں کے ذمےدار ہیں۔ آپ نے فرق فرق مذاہب میں ایسی کون سی باتیں دیکھی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ وہ خدا جیسی محبت ظاہر نہیں کرتے؟
6. خدا لوگوں کو جھوٹے مذاہب کی غلامی سے آزاد کرانا چاہتا ہے
مکاشفہ 18:4 کو پڑھیںa اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
آپ کو یہ جان کر کیسا لگتا ہے کہ خدا اُن لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے جو جھوٹے مذاہب کی وجہ سے گمراہ ہو گئے ہیں؟
7. سچے خدا کے بارے میں سیکھتے رہیں
کیا آپ کو جھوٹے مذاہب کے بُرے کاموں کو دیکھ کر خدا کو اِن کا ذمےدار ٹھہرانا چاہیے؟ فرض کریں کہ ایک بیٹا اپنے باپ کی اچھی نصیحتوں کو نہیں سنتا، گھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور بُرے کاموں میں پڑ جاتا ہے۔ باپ اپنے بیٹے کے بُرے کاموں کی حمایت نہیں کرتا۔ تو پھر کیا یہ صحیح ہوگا کہ باپ کو بیٹے کے بُرے کاموں کا اِلزام دیا جائے؟
کیا یہ صحیح ہوگا کہ یہوواہ کو جھوٹے مذاہب کے بُرے کاموں کا ذمےدار ٹھہرایا جائے اور اِس وجہ سے اُس کے بارے میں سیکھنا بند کر دیا جائے؟
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”مجھ سے مذہب کے بارے میں بات نہ کریں کیونکہ ہر مذہب میں ریاکاری پائی جاتی ہے۔“
کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے؟
ہمیں جھوٹے مذاہب کے بُرے کاموں کو دیکھ کر یہوواہ خدا کو اِن کا ذمےدار کیوں نہیں ٹھہرانا چاہیے؟
خلاصہ
جھوٹے مذاہب نے جھوٹی تعلیمات اور بُرے کاموں کے ذریعے خدا کی غلط تصویر پیش کی ہے۔ خدا جھوٹے مذاہب کو ختم کر دے گا۔
دُہرائی
جب آپ جھوٹے مذاہب کی تعلیمات سنتے ہیں اور اُن کے کام دیکھتے ہیں تو آپ کو کیسا لگتا ہے؟
جھوٹے مذاہب کو دیکھ کر یہوواہ خدا کو کیسا لگتا ہے؟
خدا جھوٹے مذاہب کے ساتھ کیا کرے گا؟
مزید جانیں
دو باتوں پر غور کریں جن کی وجہ سے خدا زیادہتر مذاہب کو پسند نہیں کرتا۔
”کیا تمام مذاہب خدا کی طرف لے جاتے ہیں؟“ (ویبسائٹ پر مضمون)
یہوواہ خدا یہ کیوں چاہتا ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ مل کر اُس کی عبادت کریں؟
”کیا کسی مذہب کا حصہ ہونا ضروری ہے؟“ (ویبسائٹ پر مضمون)
ایک پادری اپنے مذہب کی وجہ سے اُلجھن کا شکار تھا۔ لیکن اِس بات نے اُسے خدا کے بارے میں تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا۔
”ایک پادری نے اپنا چرچ کیوں چھوڑ دیا؟“ (جاگو! اپریل-جون 2015ء)
صدیوں سے مذاہب نے ایسی جھوٹی باتیں سکھائی ہیں جن کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ خدا ظالم ہے اور اُن سے بہت دُور ہے۔ اِس رسالے میں تین ایسی جھوٹی باتوں کو بےنقاب کِیا گیا ہے۔
”اِنسان اور خدا کے بیچ دُوری—کیوں؟“ (مینارِنگہبانی، جنوری-مارچ 2014ء)
a مکاشفہ کی کتاب میں جھوٹے مذاہب کو ایک ایسی عورت کہا گیا ہے جس کا نام بابلِعظیم ہے۔ اِس بارے میں مزید جاننے کے لیے کتاب کے آخر میں نکتہ نمبر 1 کو دیکھیں۔