زبور
114 جب اِسرائیل مصر سے نکلا،
ہاں، جب یعقوب کا گھرانہ غیرزبان بولنے والی قوم میں سے نکلا
2 تو یہوداہ اُس کا مُقدس مقام بنا
اور اِسرائیل اُس کی سلطنت۔
3 یہ دیکھ کر سمندر بھاگ گیا
اور دریائےاُردن* پیچھے ہٹ گیا۔
4 پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلنے لگے
اور پہاڑیاں میمنوں کی طرح پُھدکنے لگیں۔
5 اَے سمندر! تُو کیوں بھاگ گیا؟
اَے اُردن! تُو کیوں پیچھے ہٹ گیا؟
6 اَے پہاڑو! تُم کیوں مینڈھوں کی طرح اُچھلنے لگے؟
اَے پہاڑیو! تُم کیوں میمنوں کی طرح پُھدکنے لگیں؟
7 اَے زمین! مالک کے حضور،
ہاں، یعقوب کے خدا کے حضور کانپ
8 جو چٹان کو پانی کا تالاب* بنا دیتا ہے
اور چقماق کی چٹان کو پانی کے چشمے۔