زبور
چڑھائی کا گیت۔ داؤد کا گیت۔
133 دیکھو! یہ کتنی اچھی اور خوشی کی بات ہے
کہ بھائی ملجُل کر رہیں!
2 یہ اُس خالص تیل کی طرح ہے
جو ہارون کے سر پر اُنڈیلا گیا
اور اُن کی داڑھی سے بہتا ہوا
اُن کے لباس کے گلے تک آ گیا۔
3 یہ کوہِحرمون کی شبنم کی طرح ہے
جو صِیّون کے پہاڑوں پر پڑتی ہے۔
یہوواہ نے حکم دیا کہ وہاں لوگوں کو برکت ملے،
ہاں، ہمیشہ کی زندگی کی برکت۔